Author: ذولقرنین حیدر

  • آڈیو لیکس پر  ایف آئی اے کی تحقیقاتی سب کمیٹی تشکیل

    آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی سب کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : آڈیو لیکس کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کی سفارش پر آڈیو لیکس کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی اورسب کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کریں گے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکمیٹی کے ممبرہوں گے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں آئی ایس آئی گریڈ انیس کے آفیسر ، انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران کو بھی شامل کیا جائے گا، تمام افسران گریڈ 19 کے ہوں گے۔

    خیال رہے وزیر اعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کے سلسلے میں تشکیل شدہ 12 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا،سائبر سیکیورٹی کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے۔

    کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات وزیر اعظم کو دے گی، اجلاس میں اسٹریٹجک اداروں، وزیر اعظم ہاؤس اور دفتر کے سیکیورٹی پروٹوکول پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

    حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ لانگ مارچ روکنے کے حوالے سے حکمت عملی کوحتمی شکل دینے کیلئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کی اور شرکاء کو ہدایات جاری کیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے کو روکنے سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھا گیا۔

    سکیورٹی ایجنسیز نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ شرکاء کی تعداد 15سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

    مارچ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئےاسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجر،اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امن وامان کیلئے اسلام آباد پولیس سمیت، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کی تیس ہزار نفری کا بندوبست کیا جائے گا۔

    ممکنہ لانگ مارچ کے دوران ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ممکنہ مارچ کی صورت میں پاک فوج، دارلحکومت اسلام آباد میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات ہوگی۔ ذرائع

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف ایکشم کی منظوری دی گئی ہے۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورت میں آتشیں اسلحہ ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی لگانے عائد ہو گی۔ وفاق پر پی ٹی آئی جلوس کے ساتھ چڑھائی کرنے اور معاونت فراہم کرنے والے وفاقی ملازمین کی مکمل شناخت اور Estacodeکے تحت کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کو ہے: کوآرڈی نیٹر اقوام متحدہ

    سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کو ہے: کوآرڈی نیٹر اقوام متحدہ

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے قائم قام ہیومنٹیرین کو آرڈی نیٹر کرس کے کا کہنا ہے کہ امید ہے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی امداد کے لیے آگے بڑھیں گے۔ پاکستان میں صحت کا بہت بڑا بحران پیدا ہونے کو ہے۔

    کرس کے کا کہنا تھا کہ ابتدائی کاوشوں میں مسلح افواج کا کردار بھی قبل قدر رہا، 3.5 ملین افراد سیلاب سے قبل بھی خوراک کی کمی کا شکار تھے، ہم 40 لاکھ افراد کو خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد افراد سنجیدہ صورتحال میں گھرے ہوئے ہیں، سب شفافیت کے معاملے سے واقف ہیں، معلومات کی شفافیت کرپشن کو دور کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ اپنی ساکھ کے حوالے سے کافی حساس ہے۔

    کرس کے کا کہنا تھا کہ جائزہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، یہ رپورٹ اس ماہ کے وسط تک تیار ہو جائے گی۔ حالیہ سیلاب کی تباہی کا سونامی، اور صومالیہ، یوکرین کی جنگ سے موازنہ ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہی کا دیگر بحرانوں سے مقابلہ پیچیدہ ہوگا، ترقی یافتہ ممالک میں بہتر تیاری بڑے بحرانوں کے نقصانات سے بچاتی ہے۔

  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے وڈودرا میں دیا گیا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

    ترجمان نے کہا بھارت نے ’’بین الاقوامی دہشت گردی‘‘ میں پاکستان کے نام نہاد ملوث ہونے پر اصرار کیا، یہ ریمارکس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے ہے، اور حقائق کو گھڑنے کے ہندوستانی لیڈروں کے جنون کا ایک اور مظہر ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ دنیا بھارت کی زعفرانی دہشت گردی سے واقف ہے۔

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں.

     اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مرگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔

    ان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے۔

    دوسری جانب عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، پولیس نے بنی گالا جانے والے راستے کو بھی بند کردیا ہے۔

  • سارہ قتل کیس میں صحافی ایاز امیر گرفتار

    سارہ قتل کیس میں صحافی ایاز امیر گرفتار

    اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن پولیس نے سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ مقدمے اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے۔ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیس مین شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے صحافی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز تھانہ چک شہزاد کی حدود میں صحافی کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر وار کے بعد پانی سے بھرے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔

    مقتولہ گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ملزم سے تلخ کلامی ہوئی۔

    آج شاہنواز امیر اور سارہ میں لڑائی سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں جس میں تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

    ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کروایا۔

  • سیلاب سے تباہ کاریاں: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

    سیلاب سے تباہ کاریاں: اقوام متحدہ کا پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اقوام متحدہ نے رواں سال کے آخر تک پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں اورعالمی اپیل پر انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اب ڈونرز کانفرنس کا خود انعقاد اور میزبانی کرے گی، پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس اس سال کے آخرتک منعقد کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈونرزکانفرس میں فرانس بھی میزبانی کرےگا ، اقوام متحدہ نےپاکستان کیلئےڈونرزکانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔

    ڈونرزکانفرنس کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اور مثبت ردعمل سامنے آیا ہے ، ڈونرز کانفرنس کے ذریعے پاکستان کوسیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال اورسیلاب کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کیلئے یواین کے بروقت کردار اور امداد کو سراہا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر نقصان ہوا، یواین سیکریٹری جنرل جلد ڈونرز کانفرنس بلائیں گے۔

  • ’قرضوں میں رعایت نہ ملنے پر پاکستان دیوالیہ کا شکار ہو سکتا ہے‘

    ’قرضوں میں رعایت نہ ملنے پر پاکستان دیوالیہ کا شکار ہو سکتا ہے‘

    اقوام متحدہ کی رپورٹ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ قرضوں میں رعایت نہ ملنے پر پاکستان دیوالیہ کا شکار ہو سکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یواین ڈی پی آئندہ ہفتے رپورٹ پاکستان کےحوالے کرےگی۔ رپورٹ میں ممالک اور اداروں سے کہا گیا ہےکہ وہ ادائیگی میں رعایت کریں۔

    رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان قرضوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سربراہ نےپاکستان کےقرضوں کی واپسی میں نرمی کاعندیہ دے دیا ہے آئی ایم ایف پاکستان کو مزید قرضے بھی فراہم کر سکتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی معاشی صورتحال اورسیلاب کی تباہ کاریوں سےآگاہ کیا آئی ایم ایف سے معاشی صورتحال پر آئندہ 2 ہفتے میں واشنگٹن جاؤں گا۔

  • وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

    وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

    وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے وہ دوران خطاب مسئلہ کشمیر سمیت دیگر موضوعات پر بات کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے وہ اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا بھی احاطہ کریں گے جبکہ دیگر موضوعات پر بھی بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے 20 ستمبر کو نیویارک پہنچے تھے اور گزشتہ دو روز کے دوران انہوں نے سائیڈ لائن مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں مختصر ملاقات بھی ہوئی ہے اور اس حوالے سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مفید رہی ہے اور پاک امریکا تعلقات گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے امریکا کے وزیر خارجہ بلنکن، وزیر ماحولیات جان کیری اور امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں، ایران اور اسپین کے صدور، آسٹریا کے چانسلر، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر مکرسٹالینا جارجیوا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گویتریس، بل گیٹس ودیگر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور جو بائیڈن کے مابین مختصر ملاقات

    اسی تناظر میں حریت رہنما عبدالحمید لون کی جانب سے بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم سے مداخلت کی اپیل کریں۔

  • شہباز شریف اور جو بائیڈن کے مابین مختصر ملاقات

    شہباز شریف اور جو بائیڈن کے مابین مختصر ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی ہے وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کو مفید قرار دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی صدر جوبائیڈن سے مختصر ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے حوالے سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات مفید رہی ہے اور پاک امریکا تعلقات گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ تعلقات کی بنیاد آزادانہ ہے اور انکا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں، مستقبل میں پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری ہوگی، خطے اور عالمی سطح پر رونما تبدیلیوں کا پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ مضبوط بنیادوں پر تعلقات کا آغاز ہے، اس میں مزید کوئی عجلت نہیں چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں وہ آج یو این کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔