Author: ذولقرنین حیدر

  • اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں سے گن پوائنٹ پر زیادتی اور ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملوث ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لڑکوں کی گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے ملزمان کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے تین رکنی گروہ بنا رکھا تھا، ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکوں سے دوستی کرتے تھے اور دوستی کے بعد کسی جگہ بلا کر گن پوائنٹ پر برہنہ وڈیو بنائی جاتی تھی۔

    حکام نے کہا ملزمان کی جانب سے ویڈیو بنا کر لڑکوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، ملزمان نے ایک لڑکے سے 28ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے لئے ، دیگر دو ملزمان میں زین اور سیف اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بھارہ کہو میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستان کیلئے مثالی خدمات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاکستان کیلئے مثالی خدمات

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کا عزم کیا، جنوبی وزیرستان کے افراد کو مصنوعی اعضا لگانے کا قدم اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں معذور افراد کو مصنوعی اعضا کی فراہمی سے متعلق ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں ایم ڈی بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر اور اماراتی سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے شرکت کی۔

    حمد عبید ابراہیم الزعابی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے افراد میں مصنوعی اعضا لگانے کا قدم اٹھایا، مختلف شراکت داروں بالخصوص بیت المال کے ساتھ مل کر یہ کام کیا۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے متعلق مثبت خبر

    انہوں نے بتایا کہ اب تک 61معذور افراد کو مصنوعی اعضا لگایے گئے ہیں، میں نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کاعزم کیا، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی اعتماد پر مبنی رابط ہیں۔

    دریں اثنا ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، جنوبی وزیرستان میں بہت سے لوگ اعضا سے محروم ہوئے، اماراتی سفیر کی کوششوں سے خصوصی افراد کو اعضا لگایے۔

  • وزیر خارجہ  کی افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات ، افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل پر زور

    وزیر خارجہ کی افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات ، افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل پر زور

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کےپرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان سیاسی قیادت پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد وزارت خارجہ پہنچا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان سیاسی قیادت کے وفد کااستقبال کیا، وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم اور احمد ضیا مسعود شاہ ، احمدولی مسعود،عبد اللطیف پیدرام اور خالد نور شامل ہیں۔

    دورے کے دوران افغان رہنماؤں کے وفد کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا افغان وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، ضروری ہے افغانستان اور خطے کی بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کریں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے افغانستان میں بدامنی ہو اور انتشار سےہمسایہ ممالک متاثر ہوں، ہمیں امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنی ہو گی ، مخالف عناصر پاکستان کے مصالحانہ کردار کوغلط رنگ دینے کی کوشش میں ہیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حتمی منزل کے لیے افغان معاشرے کا ہر طبقہ یکساں اہمیت کا حامل ہے، توقع ہے افغان رہنماوسیع تر قومی مفاد میں کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کےلیےپر عزم ہے ، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر کیلئےتعاون اور اقتصادی معاونت کوآگے بڑھے۔

  • اشرف غنی مستعفیٰ، افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی

    اشرف غنی مستعفیٰ، افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی

    طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اشرف غنی کے مستعفی ہونے کے فیصلے سمیت بدلتی ‏صورتحال پر افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی۔

    امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پے در پے فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور صدر ‏اشرف غنی نے اقتدار چھوڑ دیا ہے ایسے میں افغان سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچی ہے۔

    پاکستان آنے والے وفد میں احمدیونس قانونی، استادمحمدکریم، احمدضیامسعود، احمدولی مسعود، ‏عبداللطیف پیدرام اورخالدنور شامل ہیں جب کہ اولسی جرگہ کے اسپیکر میررحمان رحمانی بھی ‏اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    افغان صدراشرف غنی نےاستعفیٰ دے دیا

    نمائندہ خصوصی افغانستان محمدصادق نے افغان سیاسی وفدکااستقبال کیا کی ہے۔ وفد کی ‏پاکستانی حکام سے افغانستان میں طالبان کےکنٹرول کےبعدکی صورتحال پرملاقاتیں ہوں گی۔

    دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پراعلیٰ سطح کی مشاورت کے لیے قومی سلامتی سےمتعلق ‏اہم اجلاس کل طلب کیےجانےکا امکان ہے۔
    وزیراعظم اور متعلقہ ادارےافغان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پل بھر بدلتی ‏صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

  • وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، ڈائریکٹوریٹ میڈیا قائم

    وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع، ڈائریکٹوریٹ میڈیا قائم

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا، اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹوریٹ میڈیا بھی قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں ایس ایس پی ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر نے بتایا کہ وفاقی پولیس میں ڈائریکٹوریٹ میڈیا قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی اور کرائمز کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر کو میڈیا ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران 123 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    وفاقی پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن گزشتہ 5 دن سے جاری ہے، جس میں یہ ساری گرفتاریاں ہوئی ہیں، کارروائیوں کے دوران 27 کلو گرام ہیروئن، پونے 3 کلو آئس، اور ایک من چرس برآمد کی گئی۔

    ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر مصطفیٰ نے بتایا کہ وفاقی پولیس میں اینٹی نار کوٹکس اسکواڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے، منشیات فروخت کرنے میں بچوں اور خواتین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، جو گرفتاریاں ہوئی ہیں ان میں خواتین بھی شامل ہیں، بچوں کے ذریعے بھی منشیات فروخت کروائی جاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرائی جائیں گی، جب کہ منشیات کے کیسز میں پکڑے گئے غیر ملکیوں کو واپس بھجوانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • چیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیز تقریر، پی پی رہنما گرفتار

    چیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیز تقریر، پی پی رہنما گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیز تقریر کرنے والے پی پی رہنما کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چیف جسٹس کے خلاف ہتک آمیزتقریر کرنے والے ملزم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے موبائل سے دیگر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو ویڈیوبھیجی گئی ہے۔

    اس ضمن میں ایک رکن اسمبلی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ 4 ارکان قومی اسمبلی کو بیان قلمبند کرانےکیلئےنوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چاروں اراکین قومی اسمبلی سیشن کی وجہ سےپیش نہیں ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے رہنما مسعودالرحمان نے16جون کوکراچی میں چیف جسٹس کیخلاف تقریرکی تھی۔ بعد ازاں ملزم نے عدالت میں پیش ہوکر چیف جسٹس سے معافی بھی مانگی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

    ملزم مسعودالرحمان کے خلاف سائبرکرائم سرکل اسلام آبادمیں مقدمہ درج ہے۔

  • وزرات داخلہ کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام

    وزرات داخلہ کا اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام

    اسلام آباد : وزارت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ لائسنس کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا، ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ سسٹم ختم کر دیا ، زرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

    زرائع نے مزید کہا کہ ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہو گا اور غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا۔

    وزرات داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا ، پیپلز پارٹی دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے، ایک لاکھ لائسنس کلانشنکوف اور 222رائفل کے جاری ہوئے۔

    کابینہ وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

  • برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    برطانیہ نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے متعلق ‏درخواست مسترد کر دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    نوازشریف کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت پاکستان منسوخ کرچکی ہے اور ویزا کی مدت ختم ہونے پر ‏قانون کےمطابق نوازشریف کےپاس ملک چھوڑنےکیلئےچند دن ہیں۔

    نوازشریف کو سفری دستاویزات کیلئےحکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہو گا اور برطانیہ میں مزید ‏قیام کیلئےدوبارہ ویزا توسیع کی درخواست دینا ہو گی۔

    چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کو پیشکش کی تھی کہ اگر نوازشریف ‏صبح آنے کا اعلان کریں میں یہاں سے چارٹر طیارہ بھیجنے کیلئے تیار ہوں۔

  • اسلام آباد میں نازیبا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

    اسلام آباد میں نازیبا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    قائد اعظم پوٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویربنانےکامعاملے پر سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث ‏جاری ہے اور نے نازیبا انداز میں فوٹو شوٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ‏کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    اس حوالے سے تھانہ کورال پولیس نےشہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے متن ‏میں کہا گیا ہے کہ لڑکےلڑکی نےقائد اعظم کےپوٹریٹ کےسامنےنیم برہنہ تصاویربنائیں جو سوشل ‏میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

    پولیس نے اندراج مقدمےکے بعد مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور فوٹوشوٹ میں ملوث افراد کی ‏شناخت کی جارہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو انتظامیہ ‏کو آگاہ کرے۔

  • نورمقدم قتل کیس میں اہم انکشاف

    نورمقدم قتل کیس میں اہم انکشاف

    نورمقدم قتل کیس میں اہم انکشاف ہوا ہے، قتل والےدن نورمقدم نےاپنےخاندان سےرابطہ کیا تھا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق ظاہر پہلے بھی نور پر کئی بار تشدد کر چکا تھا جس پر وہ ذہنی تناؤ کا ‏شکار تھی نورمقدم گزشتہ 2 سال سے ظاہر کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا تھی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر کو نورمقدم کا مذہبی رحجان بھی پسند نہیں تھا اور قتل ‏والےدن نورمقدم نے اپنے خاندان سےرابطہ کیا تھا۔

    خاندان کو پیغام دیا گیا تھا کہ مجھے زندہ دیکھنا ہےتو تلاش کرنا نہ پولیس سے رابطہ کرنا۔

    پنجاب فرانزک سائنس لیب میں نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ‏کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سےقبل ملزم بےہوش ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کےماہرین نےکیا ، ٹیسٹ میں ‏ظاہرجعفر سے20 سوالوں کے جواب لیےگئے، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد ‏پولیس کو بھجوائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق لیب میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیاگیا، ٹیسٹ کےدوران ملزم ‏مختلف حیلےبہانےکرتارہا تاہم ٹیسٹ کےبعدپولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لےکرروانہ ہوگئی۔

    گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ‏جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    سرکاری پراسیکیوٹر ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر ‏لی گئی ہیں، درخواست ہے کہ اس فوٹیج کی فرانزک جانچ کروانی ہے جس کے لیے ملزم کو لاہور ‏لیکر جانا پڑے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے موبائل فون کا ڈیٹا برآمد کیا تھا ، جس سے اہم ‏شواہد ہاتھ آئے ، ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔