Author: ذولقرنین حیدر

  • آزاد کشمیر انتخابات سےمتعلق بھارتی بیانات مسترد

    آزاد کشمیر انتخابات سےمتعلق بھارتی بیانات مسترد

    اسلام آباد: پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد کردیا۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بیان پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان نے بھارتی دفتر خارجہ کے الزامات مسترد کردئیے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔

  • ملزم نے نورمقدم کو قتل کرنے کی وجہ بتا دی

    ملزم نے نورمقدم کو قتل کرنے کی وجہ بتا دی

    اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نورمقدم کو قتل کرنے کی وجوہات ملزم نے ‏بتا دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نورمقدم قتل کیس میں پیشرفت ‏ہوئی ہے اور ملزم ظاہرجعفر نے زبان کھول دی ہے۔

    ملزم نے بیان دیا ہے کہ نور میرےساتھ بےوفائی کررہی تھی جس کا مجھےپتہ چل گیاتھا اور ‏بےوفائی پر نورمقدم کوقتل کیا۔

    ملزم نے 5روزہ جسمانی ریمانڈکےبعد اعتراف جرم میں وجہ قتل بتائی ہے۔

    ملزم کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے3گھنٹےتک واقعہ چھپایا اگر ملزم کی والدہ یاگارڈز وقت پر ‏اطلاع دیتے تو نور کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

    ملزم کا نورمقدم کو قتل کرنے کا اعتراف، ویڈیو شواہد بھی مل گئے

    ذرائع کے مطابق نورمقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سےبھاگ کر گارڈ کےپاس آئی اور خود کو سیکیورٹی ‏گارڈ کےکیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہرجعفرپیچھےآیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔

    گلی میں موجودگارڈیہ سب کچھ دیکھتےرہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہرجعفر کو تشدد کرنے ‏سے نہیں روکا، گلی میں اوربھی لوگ موجودتھےجنہوں نےنورکوگھسیٹتےدیکھا، ملزم نےنورمقدم پر ‏‏3گھنٹے تک تشدد کیا۔

    پولیس نے مقدمے میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم ‏قتل کیس میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

  • پاکستان نے عدالتوں پر دباؤ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد کردی

    پاکستان نے عدالتوں پر دباؤ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد کردی

    اسلام آباد : پاکستان نے عدالتوں پر دباؤ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کےعدالتی نظام پر امریکی رپورٹ میں تاثرات غیر معقول ہیں ، عدلیہ آزاد،آئین اور قوانین کےمطابق کام کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کےعدالتی نظام پر امریکی محکمہ خارجہ کی غیر ضروری رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا پاکستان کےعدالتی نظام پرامریکی رپورٹ میں تاثرات غیر معقول ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ،آئین اور قوانین کےمطابق کام کر رہی ہیں، امریکی رپورٹ میں الزامات کوحقائق کے برعکس پیش کیاگیا ، پاکستانی عدلیہ پرکسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی رپورٹ میں بے بنیاد دعوےعدالتوں کے لاتعداد فیصلوں کےمنافی ہیں ، رپورٹ میں ریگولیٹری نظام میں مبینہ کوتاہیوں پرقیاس آرائی کی گئیں اور ناقابل تصدیق ذرائع سے نتائج اخذ کئے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سےمعیشت ، تجارت ،سرمایہ کاری میں تعاون حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کی معاشی صلاحیت بہتر طور پرمحسوس کرنےکیلئےاقدامات جاری رہیں گے۔

  • آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں اہم گرفتاری

    آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں اہم گرفتاری

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا، فرخند اقبال پرپارک لین کوایک سواٹھارہ کینال سرکاری زمین دینےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال کو گرفتار کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخنداقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتارکیا، ان پرپارک لین کو 118کینال سرکاری زمین دینے کاالزام ہے۔

    نیب راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نےماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظراندازکرکےغفلت کاارتکاب کیا اور سرکاری زمین ملی بھگت کرکےپرائیویٹ کمپنی پارک لین کودی جبکہ سابق ممبرمیاں وحیدالدین سےملکرتمام اصل کاغذات بھی غائب کیے، ملزم نے اشتہارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین سی ڈی اےفرخنداقبال ودیگر کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا مرکزی ملزم فرخند اقبال کو نیب نے دوسری انکوائری میں گرفتار کرلیا۔

    نیب نے شریک ملزمان اعظم وزیر ،وقار علی خان کی بریت کی درخواستوں پرجواب جمع کراتے ہوئے استدعا کی ملزمان پرحساس نوعیت کے الزامات ہیں،بریت کی درخواست مستردکی جائے۔

    عدالت نے نیب کے جواب جمع کرانے پر وکلاصفائی سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزم فرار

    اسلام آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، ملزم فرار

    اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں ملزم نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ لین دین کے تنازع پر کی۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن میں میاں بیوی نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں اور بیوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان 5 سالہ بیٹے کے معاملے پر لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • ملزم کا نورمقدم کو قتل کرنے کا اعتراف، ویڈیو شواہد بھی مل گئے

    ملزم کا نورمقدم کو قتل کرنے کا اعتراف، ویڈیو شواہد بھی مل گئے

    اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزم ظاہرجعفر نے ‏نورمقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نےنورمقدم پر تشدد کے ‏ویڈیو شواہد حاصل کرلئے ہیں جب کہ ملزم قتل کی وجوہات کبھی کچھ کبھی کچھ بتاتاہے۔

    ذرائع کے مطابق نورمقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سےبھاگ کر گارڈ کےپاس آئی اور خود کو سیکیورٹی ‏گارڈ کےکیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہرجعفرپیچھےآیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔

    گلی میں موجودگارڈیہ سب کچھ دیکھتےرہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہرجعفر کو تشدد کرنے ‏سے نہیں روکا، گلی میں اوربھی لوگ موجودتھےجنہوں نےنورکوگھسیٹتےدیکھا، ملزم نےنورمقدم پر ‏‏3گھنٹے تک تشدد کیا۔

    پولیس نے مقدمے میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم ‏قتل کیس میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اور مجرم کو بچانے کیلئے ‏ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں تاہم کیس میں مزید ملزمان کی ‏گرفتاری کے بعد نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آبادپولیس نےنورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے والدین سمیت دو سیکورٹی ‏گارڈز کو گرفتار کیا تھا جبکہ نورمقدم کے والدشوکت مقدم کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا۔

    نورمقدم کے والد کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ذاکر جعفر،والدہ عصمت آدم جی اور ان ‏کے دو گھریلوملازمین سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا، ملازمین کو شواہد چھپانے اور ‏اعانتِ جرم کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

    اس سے قبل عدالت نے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ‏کردیا تھا جبکہ انتظامیہ نےملزم ظاہرجعفرکےتھراپی ورکس کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا ، ڈپٹی ‏کمشنراسلام آبادحمزہ شفقات نےسیل کرنےکےاحکامات جاری کیے تھے۔

  • اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری گارڈن میں میاں بیوی نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں اور بیوی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان معمولی لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی، دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پانچ سالہ بیٹے کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی علیحدہ رہتے تھے، عید سے قبل خاتون اپنے بچے کو لے کر گھر آگئی تھی جسے لینے کے لیے شوہر ذیشان علی گھر آیا تو تلخ کلامی ہوئی۔

    جھگڑے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، پولیس نے دونوں کے پاس موجود اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ،  مقدمے میں مزید 4 اہم ترین دفعات شامل

    نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقدمے میں مزید 4 اہم ترین دفعات شامل

    اسلام آباد : پولیس نے نور مقدم قتل کیس میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں ، مقدمے میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئیں ، پولیس نے مقدمے میں مزید چار اہم ترین دفعات شامل کر لیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    پولیس نے مزید کہا کہ موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اور مجرم کو بچانے کیلئے ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں تاہم کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری کے بعد نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آبادپولیس نےنورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے والدین سمیت دو سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کیا تھا جبکہ نورمقدم کے والدشوکت مقدم کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا۔

    نورمقدم کے والد کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ذاکر جعفر،والدہ عصمت آدم جی اور ان کے دو گھریلوملازمین سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کیا گیا، ملازمین کو شواہد چھپانے اور اعانتِ جرم کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔

    اس سے قبل عدالت نے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ انتظامیہ نےملزم ظاہرجعفرکےتھراپی ورکس کوسیل کرنے کا فیصلہ کیا ، ڈپٹی کمشنراسلام آبادحمزہ شفقات نےسیل کرنےکےاحکامات جاری کیے تھے۔

  • سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اہم دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اہم دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کل پاکستان کےدورےپرپہنچیں گے ، دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی دعوت پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی ہوگا۔

    زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دورے میں دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلووں، علاقائی اور عالمی معاملاءپر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ سعودی وزیر خارجہ دورے میں دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت ہو گی۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے، دورہ دونوں ممالک کے قیادت کے ویژن کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے جائزے کا بروقت موقع فراہم کرے گا۔

    یاد رہے مئی سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا۔

    اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔

  • نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین بھی گرفتار

    نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کے والدین بھی گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کا لرزہ خیز قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم اور والد ذاکر جعفر کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نے مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جس کی روشنی میں ملزم کے والدین کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 گھریلو ملازمین سمیت دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، ملازمین کو شواہد چھپانے اور اعانت جرم کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے۔

    ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے، مقامی عدالت نے قاتل کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔