Author: ذولقرنین حیدر

  • کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں: ترک سفیر

    کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں: ترک سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے، افغانستان میں ترکی کا جو بھی کردار ہوگا، وہ وہاں کے عوام کے لیے ہوگا، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکی کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انھوں نے کہا ترکی کے افغانستان سے تاریخی سماجی ثقافتی تعلقات ہیں، ہماری دل چسپی مستحکم، خوش حال اور پُر امن افغانستان ہے، پُر امن افغانستان ہی پورے خطے کے استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے اہم ہے۔

    احسان مصطفیٰ یردکل نے بتایا کہ ہمارے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں کہ ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی جاری رکھے، ترکی کا افغانستان میں جو بھی کردار ہوگا وہاں کے عوام کے لیے ہوگا، ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ خیال رہے کہ طالبان ترجمان نے کابل ایئر پورٹ پر فوجی رکھنے پر ترکی کو وارننگ دی ہے کہ اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا کہ کسی قابض فوج کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

    ترک سفیر نے کہا ترکی اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاسی تعلقات ہیں، ترکی اور پاکستان دونوں افغانستان میں استحکام، امن اور خوش حالی چاہتے ہیں، خطے، مشترکہ مفادات اور افغان صورت حال پر دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر مشاورت جاری رہتی ہے۔

    ترکی کو کابل ایئر پورٹ پر فوجی رکھنے پر طالبان کی وارننگ

    سفیر احسان مصطفیٰ یردکل نے ترکی کی جدوجہد اور بغاوت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی کو بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر فوجی بغاوتوں اور مسائل کا سامنا رہا، ترکی میں اک پارٹی کی 2002 میں آمد کے بعد جمہوری اقدار مضبوط ہوئیں، لیکن 15 جولائی 2016 کو حکومت کے خاتمے کے لیے فوجی بغاوت ہوئی، اس ناکام بغاوت میں تمام اقدار کو پامال کیا گیا۔

    انھوں نے کہا اس بغاوت کا مقصد منتخب حکومت کا خاتمہ اور مخصوص گروپ اور فتح اللہ گولن کی حکومت قائم کرنا تھا، فوجی بغاوت کے پیچھے موجود عناصر نے حکومتی اداروں، سیاسی شخصیات، عوام کو ہدف بنایا، یہ جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے، مذہب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا سیاہ باب تھا، بغاوت کے دوران ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی، نیشنل انٹیلیجنس دفتر، پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، ترکی میں بغاوت کے 5 سال بعد آج بھی جمہوری جدوجہد جاری ہے۔

    علاوہ ازیں، ترک سفیر کے مطابق اسلام آباد میں 15 جولائی کی صبح فاطمہ جناح پارک میں شجر کاری کی جائے گی، اسی دن شام کو سفارت خانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والا مسلح شخص گرفتار

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والا مسلح شخص گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں سرعام اسلحے کی نمائش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم سے پسٹل برآمد کی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

    یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ آٹھ سال قبل بھی پیش آیا تھا، جہاں سکندر نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرما نے کی سزا سنا رکھی ہے جبکہ سکندرکی اہلیہ کنول کو با عزت بری ہوچکی ہیں۔

  • افغانستان میں بھارت کا ڈبل گیم بے نقاب

    افغانستان میں بھارت کا ڈبل گیم بے نقاب

    اسلام آباد: طویل عرصے سے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف مذموم منصوبہ بندی کرنے والا بھارت ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

    افغانستان میں جاری طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں بھارت کے ڈبل گیم کھیلنے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے، ایک طرف طالبان سےمذاکرات جبکہ دوسری جانب انکےخلاف اسلحےکی فراہمی نے بھارت کے مذموم مقاصد کا پرچہ چاک کردیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سفارتی عملےکےانخلاکےنام پر دوبھارتی سی17 طیاروں کی افغانستان آمد ہوئی،طیارے بظاہر اپنےعملےکو لینےآئےلیکن درحقیقت دونوں اسلحے سے بھرے ہوئے تھے یہ طیارے افغانستان میں اسلحےکی بڑی کھیپ اتار کر آئے، بھارتی طیاروں میں لایا گیا اسلحہ افغان طالبان کےخلاف استعمال ہوناہے۔

    یہ اسلحہ بھارت نے طالبان کےخلاف اشرف غنی حکومت کو فراہم کیا، رپورٹ کے مطابق دس جولائی کو بھارتی طیارہ قندھار میں 122ایم ایم  کنن کی40ٹن گولیاں لےکر گیا جبکہ گیارہ جولائی کو دوسرےطیارےسے40ٹن گولیاں کابل پہنچائی گئیں۔کابل اورقندھارمیں بھارتی طیاروں سےاسلحہ اتارتےبھی دیکھا جاسکتا ہے

    اس طرح کے واقعات منظر عام پر ہونے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی ایک طرف مذاکرات کا راگ الاپ رہا ہے جبکہ دوسری طرف وہ طالبان کی پیٹھ پرچھراگھونپنے میں مصروف ہے۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے افغانستان کی صورت حال پر اے آروائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری نیک نیتی سےہوتی تو پریشان نہ ہوتے، آج بھارت کو افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبتی نظرآرہی ہے، پاکستان نے پوری کوشش کہ مسئلے کا حل بغیر لڑائی پرامن طریقے سے ہوسکے۔

  • لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا واقعہ، پانچواں ملزم بھی گرفتار

    لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا واقعہ، پانچواں ملزم بھی گرفتار

    اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث پانچویں ملزم بلاول مروت کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پانچویں ملزم کی گرفتاری سے مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے، واضح رہے کہ گینگ کے سرغنہ عثمان مرزا سمیت 4 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔

    قبل ازیں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد: لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں مزید اہم انکشافات

    ذرائع کے مطابق عثمان مرزا گینگ نے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے 13 لاکھ روپے وصول کیے، گینگ کے کارندے متاثرہ لڑکی سے الگ الگ بھتہ وصول کرتے رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمے میں بلیک میلنگ، بھتہ لینے کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس افسران کا مقدمے میں مزید دفعات کے لیے وزارت قانون سے رابطہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد: وزیراعظم کی ہر پہلو سے کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہر پہلو سے تشدد کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    اسلام آباد تشدد کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا تھا کہ متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی، شادی کی تصدیق بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران ہوئی۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں لڑکا اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا تھا۔

  • اسلام آباد: لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں مزید اہم انکشافات

    اسلام آباد: لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں مزید اہم انکشافات

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عثمان مرزا گینگ نے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے 13 لاکھ روپے وصول کیے، گینگ کے کارندے متاثرہ لڑکی سے الگ الگ بھتہ وصول کرتے رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں بلیک میلنگ، بھتہ لینے کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس افسران کا مقدمے میں مزید دفعات کے لیے وزارت قانون سے رابطہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہر پہلو سے تشدد کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد: وزیراعظم کی ہر پہلو سے کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت

    آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس میں گرفتار ملزمان سے متعلق سمیت متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے بیانات ،ملاقات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد تشدد کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ متاثرہ جوڑے نے شادی کرلی، شادی کی تصدیق بیانات ریکارڈ کرانے کے دوران ہوئی۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ای الیون لڑکا اور لڑکی کو برہنہ اور تشدد کیس وفاقی پولیس نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے بیانات ریکارڈ کئے تھے، بیانات 161کے تحت بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر راضی ہوئے، کیس میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں لڑکا اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا تھا۔

  • اسلام آباد تشدد کیس، متاثرہ جوڑے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد تشدد کیس، متاثرہ جوڑے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے کے متاثرہ جوڑے نے پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو برہنہ اورتشددکیس میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس متاثرین کو کیس کا حصہ بنانے پر رضامند ہوئی۔

    متاثرہ جوڑے نے پولیس کو  علیحدہ علیحدہ 161 کے تحت بیانات ریکارڈ کرادیے، جس کے بعد پولیس نے دونوں کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرین مکمل تحفظ اورقانونی امداد کی یقین دہانی پر کیس میں شامل ہونے پر راضی ہوئے،دونوں متاثرین نے راولپنڈی میں پولیس کو بیان ریکارڈکرائے ہیں۔

    وزیراعظم کا نوٹس

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور انہیں ملوث افراد کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اس واقعے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جائیں۔

    واقعہ کیا ہے؟

    خیال رہے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں چار نوجوانوں کو ایک نوجوان اور لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے ایک روز قبل یقین دہانی کرائی تھی کہ مقدمے میں نامزد یا ویڈیو میں نظر آنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان مرزا گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، متاثرین کی جانب سے شکایت درج نہ کروانے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ‏’تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے‘‏

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران مرکزی ملزم اپنے دوستوں سمیت وہاں پہنچ گیا، جس نے دونوں کو اسلحے کے زور پر حبس بیچا میں رکھا جبکہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کیلئے لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو چار سے پانچ ماہ پرانی ہے، واقعے کے بعد لڑکا اور لڑکی نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔

    سرکاری مدعیت میں مقدمے کا اندراج

    بعد ازاں اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

    ملزمان کی گرفتاری

    پولیس حکام نے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، جن میں مرکزی ملزم کی شناخت عثمان میر کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کے ساتھ مزید تین دوست بھی تھے، جن کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی شناخت، فرحان، عطا الرحمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ تیسرے کا نام سامنے نہیں آیا۔

    ضمانت کی افواہوں کی تردید

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ’ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، کوئی شخص کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہوتا‘۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ’ملزمان کی ضمانت منظور ہونے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں، جس میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ یہ جھوٹ پر مبنی ہیں‘۔

  • وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں  خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےعثمان مرزا کی جانب سے خاتون کو برہنہ اور تشدد کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان نے اسلام آباد میں خاتون کو برہنہ اورتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کرکے واقعےکی تمام تفصیلات حاصل کیں۔

    وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد کو تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اس کیس کو مثال بنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ گھٹیاانسان جو عورتوں،بچوں پر تشدد اور وڈیوز بناکرنشر کرتا ہے، اس کی ایک وڈیو سامنےآئی جس میں بچی پر تشدد کرکے وڈیو بنارہاتھا، وزیراعظم آفس کی ہدایت پرفوری گرفتارکیاگیا،قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

    خیال رہے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں چار نوجوانوں کو ایک نوجوان اور لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹس لیا۔

    پولیس حکام نے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، جن میں مرکزی ملزم کی شناخت عثمان میر کے نام سے ہوئی جبکہ اُس کے ساتھ تین دوست بھی تھے، جن میں سے پولیس دو ساتھیوں فرحان، عطا الرحمان کو گرفتار کرسکی تھی۔

    بعد ازاں اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

  • اسلام آباد : لڑکی اور لڑکے کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    اسلام آباد : لڑکی اور لڑکے کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

    اسلام آباد : پولیس نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں لڑکی اورلڑکے کی برہنہ وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم عثمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکااورلڑکی کوبلیک میل کرنے کی ویڈیوز منظرعام پرآگئیں، سوشل میڈیا متاثرین کی آوازبنا تو پولیس ایکشن میں آگئی۔

    ویڈیوز سامنے آتے ہی گولڑہ پولیس نے مرکزی ملزم عثمان اوراس کے ساتھی فرحان اور عطاالرحمان کو گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔

    پولیس نے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 سے 6 افراد نے لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے زور پر حبس بیجا میں رکھا جبکہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں بھی دیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم عثمان سمیت فرحان اور عطاالرحمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کیلئےبلیک میل کررہاتھا۔

    ڈی سی حمزہ شفقات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےجاری ہیں تاہم متاثرین کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ، عثمان مرزا گاڑیوں اور پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہے۔

  • نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین کی تلاش

    نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین کی تلاش

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، انٹرپول سمیت تمام ذرائع سے یونس قدوائی کی گرفتاری کی کوشش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کو جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے بڑے مبینہ فرنٹ مین کی تلاش ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا فرار ہونے والا مرکزی کرداریونس قدوائی ہی یونس میمن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 5ریفرنسزمیں اشتہاری یونس قدوائی کے اسکینڈل میں مکمل کردار سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہے، سندھ بینک کو ہزارملین کا ٹیکہ لگانے اور فلاحی پلاٹوں کے غبن سب میں یونس قدوائی کا ہاتھ ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ یونس قدوائی آصف زرداری کا اثرورسوخ استعمال کرکے زمینیں ایکوائر اور کک بیکس لیتاتھا جبکہ آصف زرداری کی جگہ رشوت اور رقوم کنسٹرکشن کام میں سرمایہ کاری کے نام پرلانڈرکرتا تھا۔

    رپورٹ کےمطابق منی لانڈرنگ میں استعمال2جعلی اکاؤنٹس کی مہریں یونس قدوائی کےدفترسےملیں ، یونس قدوائی نے فرنٹ مین ندیم احمدکواستعمال کر کے 2فلاحی پلاٹس نام کرائے، فرنٹ میں ندیم احمد وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارک لین فراڈمیں زرداری کانام نہ آئےاسلئےاکاؤنٹس یونس قدوائی سنبھالتےرہے ، 5ریفرنسزمیں اشتہاری یونس قدوائی کیخلاف ایک انویسٹی گیشن اور 3انکوائری بھی جاری ہے۔

    یونس قدوائی کی گرفتاری کیلئے نیب راولپنڈی نے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول سمیت تمام ذرائع سےیونس قدوائی کی گرفتاری کی کوشش ہوگی۔

    خیال رہے گزشتہ دنوں چیف جسٹس نےبھی یونس میمن کےکردارپرسوالات اٹھائےتھے ، نیب اب تک جعلی اکاؤنٹس میں 33ارب کی ریکوری کرچکا ہے۔

  • پاکستان کا کینیڈا میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

    پاکستان کا کینیڈا میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد : پاکستان نے کینیڈا میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور کینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے شہر میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس ہے، جاں بحق پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں میں 4بچے بھی شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سوچیں اور دعائیں دلخراش حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وینکوورمیں قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ سےرابطہ میں ہے، کوشش ہےحقائق تلاش اورمتاثرہ خاندان کی ہرممکن مددکی جائے، کینیڈین انتظامیہ کےمطابق تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ کسی جرم کا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

    یاد رہے کینیڈا کے شہر کیلگری میں پاکستانی نژادفیملی کےگھرمیں آگ لگ گئی تھی ، آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

    آتشزدگی کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ کسی مجرمانہ فعل کانتیجہ نہیں۔