Author: ذولقرنین حیدر

  • مذہبی جماعت کا احتجاج، وزیر داخلہ نے اہم  بیان جاری کردیا

    مذہبی جماعت کا احتجاج، وزیر داخلہ نے اہم بیان جاری کردیا

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے ملک گیر دھرنے کے باعث پیدا شدہ صورت حال پر بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور،چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں چوبیس گھنٹے کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

    اسلام آباد ٹریفک صورت حال

    وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت کا احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ڈھوکری چوک، بھارہ کہو،کشمیر چوک سےمتبادل روٹس فراہم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد،آئی جے پی روڈ سے بھی متبادل روٹس فراہم کردئیے گئے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو،ایکسپریس روڈ ٹریفک کے لیےکھلےہیں، جناح ایونیو، سرینگرہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو روڈ ٹریفک کیلئےکھلےہیں ساتھ ہی اتاترک ایونیو اور شاہراہ دستور ٹریفک کے لئےکھلےہیں۔

    لاہور کے مختلف علاقوں میں مذہبی سیاسی جماعت کا احتجاج جاری ہے، کئی مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں، احتجاج کے باعث لاہوررنگ روڈ، داروغہ والاچوک، کرول گھاٹی،بھٹہ چوک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ شنگھائی پل فیروزپورروڈ، بیٹری اسٹاپ، امامیہ کالونی پھاٹک احتجاج کے باعث بلاک ہیں۔

    دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال بھی شریک ہوئے۔

    اس کے علاوہ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بھی فلیگ مارچ میں شرکت کی، فلیگ مارچ میں ڈولفن، پیرو،ایلیٹ ،رینجرز کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ٹریکٹر اسکینڈل کے 3 ملزم گرفتار

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ٹریکٹر اسکینڈل کے 3 ملزم گرفتار

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، نیب نے ٹریکٹر اسیکنڈل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    نیب کے مطابق تینوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان میں آفتاب احمد، غلام سرور اور تارا چند شامل ہیں، ملزمان کو آج ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب احمد محکمہ زراعت سندھ میں ایگزیکٹو انجینئرتھا جبکہ غلام سرور اور تاراچند ٹریکٹر ڈیلرز تھے ملزمان نے اومنی گروپ اور اورینٹ کمپنی کی ملی بھگت سےکسانوں کو دھوکا دیا، ان ملزمان نے سندھ کے عام افراد کے شناختی کارڈ استعمال کر کے سبسڈی حاصل کی اور ٹریکٹر دوسرے صوبوں کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کئے۔

    حکام کے مطابق ملزمان نےجعلی دستاویزات اورجعلی اکاؤنٹس کے ذریعےکرپشن کی اور جعلی کسانوں کے نام پر ٹریکٹر جاری کرکے اوپن مارکیٹ میں بیچےگئے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل کراچی میں مختلف بینکوں کے 160 جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگا چکی ہے، مذکورہ اکاؤنٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں ہیں۔

    وزارت داخلہ کی اجازت سے کراچی میں 160اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے انکوائری رجسٹر کرلی گئی، کارپوریٹ سرکل میں 10سے زائد افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    تحقیقات کے پہلے مرحلے میں بینکوں سے ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے جن اکاؤنٹ کا سراغ لگایا گیا وہ جعلی ناموں پر کھلوائے گئے تھے، بھیجی اور وصول رقم مزید جن اکاونٹس میں منتقل ہوئیں ان کی جانچ شروع کی جاچکی ہے۔

  • شوگراسیکنڈل : نیب نے نوازشریف کے دست راست کو طلب کرلیا

    شوگراسیکنڈل : نیب نے نوازشریف کے دست راست کو طلب کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگراسیکنڈل کیس میں نوازشریف کےدست راست کوطلب کرلیا ، جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شوگراسیکنڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نوازشریف کےدست راست کوطلب کرلیا ، جاوید کیانی پاکستان شوگر  ملز  ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ہیں اور حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔

    نیب نے وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسرخضر حیات کو بھی طلب کیا ہے، خضر حیات کو 14اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔

    نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا ہے کہ صنعت وپیداوار کے اکاؤنٹنٹ مزمل پاشا 13اپریل کو پیش ہوں جبکہ نیب راولپنڈی نے چیئرمین پسما سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ قومی تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی، اس حوالے سے سوالنامہ بھجوا دیا گیا ہے، سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ 2017میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا، بین الاقوامی ریٹ اورقیمتوں کے تعین کااختیار کیسےاورکس نے دیا۔

    قومی احتساب بیورو نے تمام شخصیات کو 17-2019 تک چینی کی سبسڈی کیلئے پروپوزل ریکارڈ فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے جبکہ نیب محکمہ خوراک پنجاب کاریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

  • نوازشریف کا حکومت کو لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا

    نوازشریف کا حکومت کو لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا

    لندن میں ‌موجود سابق وزیراعظم نوازشریف کا حکومت کو لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلیا۔

    نوازشریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری ‏کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا جاری کیا جائے۔

    نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‏نوازشریف نےاس حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔

    دوسری جانب زارتِ داخلہ نے نوازشریف کی صحت اور علاج کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے ‏لیے یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کردیا

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ کو ارسال کیے جانے ‏والے خط میں نوازشریف کی صحت، علاج اور موجودہ حالت کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ‏ہیں۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کےحصول کے لیے نوازشریف سے ‏راضی نامے پر دستخط کرائے تاکہ علاج کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔
    قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ‏نوازشریف مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

  • نواز شریف کے علاج کی تفصیلات دی جائیں، وزارتِ داخلہ کا اہم سطح پر رابطہ

    نواز شریف کے علاج کی تفصیلات دی جائیں، وزارتِ داخلہ کا اہم سطح پر رابطہ

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے نوازشریف کی صحت اور علاج کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ کو ارسال کیے جانے والے خط میں نوازشریف کی صحت، علاج اور موجودہ حالت کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ہیں۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کےحصول کے لیے نوازشریف سے راضی نامے پر دستخط کرائے تاکہ علاج کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ ’برطانیہ میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے نام اور پتہ حاصل کیا جائے تاکہ اُن سے نوازشریف کی صحت کی موجودہ صورت حال، میڈیکل ٹیسٹ اور اُن کی رپورٹس کے بارے میں آگاہی لی جاسکے‘۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوازشریف کے اب تک برطانیہ میں ہونے والے علاج اور بیماری کی مکمل تفصیلات بتائی جائیں جبکہ علاج کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیلات دی جائیں‘۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے، وزارت خارجہ

    وزارت داخلہ کی جانب سے ارسال کیے جانے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ وزارت خارجہ ڈاکٹرز کے معائنے کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

    قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

  • نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے، وزارت خارجہ

    نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے، وزارت خارجہ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو خط میں کہا ہے کہ نوازشریف اعلان شدہ اور مفرور مجرم ہیں ، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سیکریٹری وزارت خارجہ کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے ، ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کےریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ اور مفرور مجرم ہیں ، نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزیدریلیف نہیں دیاجاسکتا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی ، پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی۔

    خط کے متن میں کہا کہ نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزرنی ہے، وہ سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے ، ان کیخلاف اسلام آبادہائی کورٹ میں3 کیسز اور نیب میں ایک ریفرنس ہے، نوازشریف مطمئن نہ کرسکے کہ ان کا پاسپورٹ مزید کیوں رینیو کیاجائے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ نوازشریف واپس آنے چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کو تحریری جواب دیں کہ پاسپورٹ رینیو نہیں ہوسکتا۔

  • یوم پاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، مودی

    یوم پاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، مودی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ‏ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی صدر اور وزیراعظم نےحکومت پاکستان کیلئےتہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے ‏تہنیتی پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ یوم پاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتےہیں، اعتماد پرمبنی ‏دہشتگردی اوردشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا چیلنج سےنمٹنے پر آپ کو اور پاکستانی عوام کومکمل ‏حمایت کایقین دلاتا ہوں۔

    اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک ‏بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی ‏اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے ‏مسلمانوں نےہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کےقیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائد اعظم ‏کے اتحاد،عقیدے اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیراہونےکی ضرورت ہے۔

    آئسولیشن پریڈ سے جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں ‏کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کےحصول کیلئے کشمیریوں کی ‏اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • کرونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد میں‌ پابندیاں‌ عائد

    کرونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد میں‌ پابندیاں‌ عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  مقامی انتظامیہ نے پابندیاں مزید سخت کردیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رات 10 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  ’اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو  مارکیٹس، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اووے سروس کی اجازت ہوگی۔

    مزید پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر: ‘ہفتہ اور اتوارکو مارکیٹیں بند رہیں گی’

    یہ بھی پڑھیں: کرونا کیسز میں‌اضافہ، کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات سے‌ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان

    اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو اشیائےخورونوش، دودھ فروشوں کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کرونا کے پیش نظر تجارتی سرگرمیوں اور ریسٹورنٹس سروسز کو محدود کیا گیا ہے‘۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے بھر میں ہفتے اور اتوار کو بازار مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس پر 20 مارچ سے اطلاق ہوگا۔

  • نیب کا شوگر اسیکنڈل کیس سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

    نیب کا شوگر اسیکنڈل کیس سے منسلک تمام شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کی طلبی کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمد خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق شوگر اسیکنڈل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب راولپنڈی کو تمام متعلقہ اداروں سےریکارڈ موصول ہوگیا ہے۔

    نیب نے شوگر اسیکنڈل سے منسلک تمام شخصیات کی طلبی کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر محمدخان کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پسما کو25مارچ کونیب اسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے اور ریکارڈ ساتھ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پسما سے 2017 سے 2019 کے درمیان دی جانیوالی شوگرسبسڈی ، 3سالوں میں شوگر کی پیداوار اورپیداواری لاگت کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

    ذرائع نیب نے کہا شوگر مالکان کوان ہاؤس میٹنگ کامتعلقہ ریکارڈبھی مانگا ہے اور 3 سالوں میں سبسڈی کیلئے حکومت کو دی جانیوالی تجاویز کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف بی آر نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں اور 400ارب سےزائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھوٹی کمپنیوں کے خلاف کاروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم ، ایف بی آربڑی مچھلیوں سےکچھ نہ نکلواسکا اور حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    جس پر وزیراعظم عمران خان نے شوگر ملز تحقیقات میں حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دیا تھا۔

  • اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید، سب انسپکٹر سمیت 2 زخمی

    اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید، سب انسپکٹر سمیت 2 زخمی

    اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر 2 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے  زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سب انسپکٹر جمیل اور کانسٹیبل قیصر شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جبکہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے، سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او میاں عمران کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    ایس ایچ او میاں عمران گھر سے گاڑی میں نکلے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، شہید ایس ایچ او میاں عمران کے والد بھی 20 برس قبل پولیس مقابلے کے دوران شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

    شہید انسپکٹر میاں عمران عباس کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔