Author: ذولقرنین حیدر

  • بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب

    بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب

    اسلام آباد: بھارت کی پاکستان اور اور کشمیر دشمنی پر مبنی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کردیا، بھارتی موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو شامل کرلیا گیا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کی جس میں گلگت بلتستان، مظفرآباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشوں میں اپنا ظاہر کیا تھا، پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کردیا۔

    بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے نام نہاد سیاسی نقشے کی طرح یہ اقدام بھی قانونی طور پر کالعدم ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی حرکتیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے ہٹا نہیں سکتیں، بھارت بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔

  • سندھ میں گندم چوری اور خورد برد کی تحقیقات کا حکم

    سندھ میں گندم چوری اور خورد برد کی تحقیقات کا حکم

    کراچی: چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سندھ میں گندم کی چوری اور خورد برد پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے حکومت سندھ کے محکمہ خوراک کی طرف سے دو مقدمات پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گند م کے اسٹاک کی فزیکل ویریفیکیشن اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے کراچی ریجن تک گندم کی ترسیل میں خورد برد اور چوری کی تحقیقات ہوں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 7ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

    چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب سکھر کو ہدایت کی ہے کہ دونوں مقدمات کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور بد عنوان عناصر سے سرکاری فنڈز بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔

    واضح رہے کہ 4 مئی کو سندھ حکومت نے 7ارب کی گندم چوری کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ نیب تاریخی چوری پر دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرے۔

  • سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں نیب کی‌ بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولی

    سندھ گندم اسمگلنگ کیس میں نیب کی‌ بڑی کامیابی، دس ارب روپے سے زائد کی وصولی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  نیب سکھر میں محکمہ فوڈ سندھ کے خلاف 9 کیسز کی تحقیقات چل رہی تھیں جن میں سے 9 اضلاع میں 15 ارب روپے سے زائد کی گندم چوری یا اُس کی خرید و فروخت میں کرپشن کی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 9اضلاع سے 74 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی گندم کراچی بھجوائی گئی تھی جو راستے سے ہی غائب ہوگئی تھی، 180دن کےادھار پرلی جانے والی گندم کی رقم پر 8 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

    قومی احتساب بیوروں کو گندم چوری اورکرپشن کی شکایات سکھر،لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موصول ہوئیں تھیں اور بتایا گیا تھا کہ سرکاری گوداموں میں گندم کی مد میں 5 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ نیب کے مطابق 9کیسز میں قومی خزانے کو 15 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

    نیب نے شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ فوڈ سندھ اور ملز مالکان کے خلاف چار ریفرنس دائر کر کے تحقیقات شروع کیں، جس کے دوران فلور ملز مالکان نے قومی احتساب بیورو کو 2 ارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی۔

    نیب سکھر  نے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کر کے رقم اسلام آباد ہیڈ آفس میں جمع کرادی ہے۔

  • آٹا چینی اسکینڈل: نیب کا اربوں روپے کی ڈکیتی پر خاموش تماشائی نہ بننے کا اعلان

    آٹا چینی اسکینڈل: نیب کا اربوں روپے کی ڈکیتی پر خاموش تماشائی نہ بننے کا اعلان

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ آٹا چینی اسکینڈل میں اربوں روپے کی ڈکیتی پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آٹا چینی اسکینڈل پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، نیب ذرایع کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران پرائم میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

    نیب ذرایع کے مطابق آٹا چینی اسکینڈل پر قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، نیب نے آٹا، چینی اسکینڈل پر آزادانہ اور قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    آٹاچینی بحران: 25اپریل کو کمیشن رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

    خیال رہے کہ ملک میں پیدا ہونے والے حالیہ آٹے اور چینی بحران میں کون کون ملوث تھا؟ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • پاکستان کا امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کا امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پریشان کن ہے، بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو کئی بار بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا، میزائل فراہمی خطے کی سلامتی کی مخدوش صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے۔

    ’بھارت کرونا کی عالمی جنگ کی آڑ میں کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کا نہیں ہر ممکن صبروتحمل کا حامی ہے، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت نے ایل اوسی پر 2017 میں 1300خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارت نے 2018 میں 2350بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کیں‘۔

    پاکستان نے کہا کہ بھارت 2019 میں 3351، رواں سال ابتک 765بارخلاف ورزیاں کرچکا ہے، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور مادروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں۔

    دفترخارجہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پر بھارتی الزامات کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے، عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔ دریں اثنا ترجمان نے مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی 13اپریل کی رپورٹ مسترد کردی۔

    عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو اقلیتوں کو غذائی امداد روکنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرونا وبا سے بلاامتیاز ہر شہری کو تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہیں، احساس پروگرام کے 65لاکھ مستفید شدگان میں 4لاکھ غیرمسلم ہیں، پاکستان کے تمام شہری بلاامتیاز مذہب اور مساوی ہیں۔

  • کرپشن و بدعنوانی کی شکایات پر 5افسران و اہلکار معطل

    کرپشن و بدعنوانی کی شکایات پر 5افسران و اہلکار معطل

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرپشن و بدعنوانی کی شکایات پر 5 افسران واہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کرپشن و بدعنوانی کی شکایات پر 5 افسران واہلکاروں کو معطل کر دیا گیا،چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کے مطابق ایس ایچ او کورال اشتیاق شاہ کو معطل کر کے ریسکیو 15 تبادلہ کر دیاگیا، ایس ایچ او نیلور محمد حنیف کو بھی معطل کر کے ریسکیو 15 بھیج دیاگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایس آئی آپریشنز محمد آصف کو معطل کر دیا گیا، تھانہ سبزی منڈی میں تعینات کانسٹیبل اسد کو بھی معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو مثالی سزائیں دی جائیں گی۔

  • مودی سرکار کی پسپائی، بھارت متنازع ایکٹ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور

    مودی سرکار کی پسپائی، بھارت متنازع ایکٹ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور

    نئی دہلی: مودی سرکار پسپائی کے بعد شہریت ترمیمی ایکٹ سے پیچھے ہٹنے لگی، بھارت نے شہریت ایکٹ کرونا کے باعث ملتوی کردیا۔

    اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار شہریت ایکٹ ترمیمی بل سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے متنازع شہریت ایکٹ بل کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا۔

    مودی سرکار نے گزشتہ سال  اعلان کیا تھا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لیے شہریوں کا نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنز یعنی این آر سی کا عمل پورے ملک میں شروع کرے گی۔ این آر سی کا عمل ابھی تک صرف آسام میں شروع کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد بنگال سمیت کئی ریاستوں بالخصوص مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ  سٹیزن ایکٹ مسلمانوں کے خلاف مودی کی متعصبانہ کارروائی ہے، مذہب، کی بنیاد پر بھارت میں پہلی بار انسانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔

    متنازع سٹیزن ایکٹ سے بھارت میں آباد مسلمانوں کو شہریت سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے، شاہین باغ دہلی میں مثبت سوچ والے بھارتیوں نے بل کے خلاف مظاہرے کیے۔

    مزید پڑھیں: متنازع ایکٹ، بھارت میں احتجاج، مودی ہٹاؤ مہم شروع، 14 افراد ہلاک

    سٹیزن ایکٹ کے دوران کیے جانے والے مظاہروں کے دوران 49 مسلمانوں کو تشدد کرنے شہید کیا گیا، مرنے والوں میں تین ہندو اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے جان و مال کو نقصان مسلح ہندو جتھوں نے پہنچایا، بی جے پی رہنماؤں نے انتہائی غیرذمہ داری کا ثبوت دیا، رہنماؤں کی وجہ سے ہندو آبادی مشتعل ہوئی اور مسلمانوں کو جانی نقصان پہنچایا۔

    یاد رہے کہ کشمیریوں کو مودی نے لاک ڈاؤن میں رکھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر امریکا، یو این، یورپی یونین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • وزارت داخلہ کا غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

    وزارت داخلہ کا غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں موجود تمام غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں موجود تمام غیرملکیوں کے ویزوں میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کے ویزوں کی میعاد 15 مارچ سے ختم ہوگئی یا جن افراد کے ویزوں کی میعاد 30 اپریل کو ختم ہونی ہیں ایسے تمام افراد کے ویزے نافذ العمل تصور کیے جائیں گے۔

    وزارت داخلہ حکام کے مطابق فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کی جائیں گی۔

    وزارت داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث کئی غیرملکی پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہورہی ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے ملک میں موجود غیرملکیوں کو لے جانے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

  • پالپا کا پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار، اصل وجہ سامنے آ گئی

    پالپا کا پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار، اصل وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پالپا نے پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ پالپا انتظامیہ کے اختلافات کی اصل وجہ تنخواہ سے 3 فی صد کٹوتی ہے، کپتانوں نے پی آئی اے کی مالی مشکلات کے تناظر میں کٹوتی سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پالپا نے انتظامیہ کو خط میں لکھا کہ کٹوتی کی بجائے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، انتظامیہ کی جانب سے مطالبہ نہ ماننے پر پائلٹس تنظیم نے پروزایں آپریٹ کرنے سے انکار کر دیا، آج عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے جانے والی پرواز بھی منسوخ کی گئی۔

    پائلٹوں کا انکار، عراق سے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے مالی مشکلات پر کپتانوں کی مجموعی تنخواہ پر انتظامیہ نے 3 فی صد کٹوتی کی، دوسری طرف سی ای او ارشد ملک اور اعلیٰ افسران نے اپنی تنخواہوں سے 20 فی صد کٹوتی کرائی، پی آئی اے ہوا باز 3 فی صد ہونے کے باوجود تنخواہوں کا 36 فی صد لیتے ہیں، پائلٹس کی مراعات میں بزنس کلاس سفر، فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام بھی شامل ہے، کام نہ کرنے کے باوجود 75 گھنٹے کا فلائنگ الاؤنس ملتا ہے جو 9 ہزار فی گھنٹہ سے لے کر 14 ہزار فی گھنٹہ ہے۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ پائلٹس جب منزل پر پہنچتے ہیں تو وہاں قیام کا لازمی تقاضا کرتے ہیں اور اسی طیارے پر واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہوتے، موجودہ حالات میں 20 پائلٹس نے لاہور یا اسلام آباد جانے کے لیے چارٹرڈ طیارے کا مطالبہ بھی کیا، ارشد ملک نے پائلٹس اور عملے کو سی 130 پر بھجوانے کی آفر بھی کی، پائلٹس نے کارگو طیارے میں جانے سے بھی انکار کر دیا تھا، پی آئی اے انتظامیہ نے این ڈی ایم اے سے حفاظتی سامان لے کر دینے کی بھی آفر کی۔

    پالپا کا کہنا تھا کہ سی ون تھرٹی طیارے میں سفر نہیں کر سکتے، اس میں انشورنس مسائل ہیں۔ بتایا گیا کہ پالپا نے بیرون ملک سے واپسی پر عملے کو قرنطینہ میں رکھنے کے سلسلے میں بھی فرمائش کی کہ انھیں قرنطینہ سینٹرز کی بجائے فرسٹ کلاس ہوٹل میں رکھا جائے۔ جب کہ سی ای او کے بارہا مذکرات کے لیے بلانے پر بھی پالپا صدر نے ملاقات سے انکار کیا۔

    پالپا صدر کا مؤقف ہے کہ صرف وزیر ہوابازی سے بات کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ایک اور مذموم کوشش

    مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ایک اور مذموم کوشش

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کی مسلسل بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی ایک اور غیر قانونی اقدام ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام 5 اگست 2019 کے اقدامات کا تسلسل ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے نئے قانون کو ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، آبادی اور الگ شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو قبول نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر صحت کے بحران کی صورت حال میں بھارت نے تازہ ترین کارروائی کی ہے جو قابل مذمت ہے، بی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو بھارت کی نئی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے، اور مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو اجاگر کرتا رہے گا، پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت کبھی بھی کشمیری عوام کی مرضی کو نہیں توڑ سکے گا۔

    خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، جس کی مذمت ساری دنیا میں کی گئی، تب سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے اور مظلوم کشمیریوں پر بد ترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔