معطل پائلٹس کے لائسنس بحالی کا معاملہ، اہم فیصلہ کرلیا گیا

پائلٹس لائسنس بحالی

کراچی : ایوی ایشن کمیٹی نے 80 سے زائد معطل پائلٹس کے لائسنس بحالی کے معاملے پر عالمی سول ایوی ایشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق معطل پائلٹس لائسنس کے معاملے پر عالمی سول ایوی ایشن اور یورپی ایوی ایشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی ہوابازی نے رواں ہفتے عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور یورپی ایوی ایشن کو خط لکھے گی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی ہوابازی کے کئی اجلاسوں میں یقین دہانی کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے لائسنس بحال نہ کرنے پر عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور یورپی ایوی ایشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

سینیٹ کمیٹی ہوا بازی کے چیئرمین سلیم سینیٹر سلیم مانڈوی نے پائلٹس معاملے پر عالمی سول ایوی ایشن اور یورپی ایوی ایشن کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی فوری طور 83 معطل پائلٹس کے لائسنس بحال کرے۔