کراچی : وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی کے الیکٹرک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور کہا کے ای کی وجہ سے کراچی کے صارفین کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق کے-الیکٹرک کو اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کررہا ہے اور کراچی کے صارف مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، کے الیکٹرک کو اللہ ہدایت دے۔
دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کا استقبال کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کرکے کیا گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا سولر نیٹ میٹرنگ سے امیر طبقہ کو فائدہ ہورہا ہے، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نیٹ میٹرنگ ختم ہورہی ہے۔ملک میں جب اس مسئلے پر آواز اٹھانی چاہی تو شور مچا جس کے بعدمیں نے خاموشی اختیار کرلی
انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں 36 ہزار میگاواٹ کپیسٹی ہے ، ہزار میگا واٹ سولر پینلز امپورٹ ہوچکے ہیں، سولر، ہائیڈل، آئی پی پیزاور لائن لاسز میں اگر اصلاحات کی جائیں تو اٹھارہ ماہ میں 10 سے 12 روپے بجلی فی یونٹ تک کمی ممکن ہے۔