این اے 128‌ : الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

این اے 128 لاہور عون چوہدری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 128 سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، ڈی جی لا کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست پرقانون کے مطابق سن کر فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو اٹھائیس سے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو اقدام سے آگاہ کردیا۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست پرقانون کےمطابق سن کر فیصلہ ہوگا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نےڈی جی لا کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی، اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لیا، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست سن کرفیصلہ کرے گا۔