کراچی: پاکستان کے مایہ نازڈرامہ آرٹسٹ اظفررحمان اورعائشہ عمرآج علی الصبح کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹی وی آرٹسٹ عائشہ عمراوراظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔
عائشہ عمرریکارڈنگ کے لئے کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھیں کہ آج صبح پانج بجے سپرہائے وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
Our showbiz colleagues Ayesha Omar & Azfar Rehman had a serious accident this morning please pray for them. pic.twitter.com/kMqaPyah7w
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) December 18, 2015
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کوکراچی کے ساوتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اظفرکو ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم عائشہ عمرفریکچرز کے سبب ابھی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
عائشہ عمراوراظفرانڈسٹری میں دونوں اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں اوران کے دوست اورمداح ان دونوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔