عائشہ ٹاکیہ کی پلاسٹک سرجری کس وجہ سے خراب ہوئی؟ ڈاکٹر نے بتادیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے چہرے کی پلاسٹک سرجری کس غلطی کی وجہ سے خراب ہوئی، بھارتی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کردیا۔

فلم وانٹیڈ کی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ ان دنوں اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کی وجہ سے خبروں میں ہیں، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ سرجری کے بعد عائشہ پہچانی نہیں جارہی ہیں، ان کا چہرہ سرجری کے بعد کیوں اتنا بدل گیا یا خراب ہوگیا ہے اس حوالے سے بھارتی ڈاکٹر شگن گپتا نے بعض طبی نقائص کی نشاندہی کی ہے۔

پرمینینٹ میک اپ ماہر ڈاکٹر شگن گپتا نے بتایا کہ عائشہ ٹاکیہ کی سرجری نے شاید ان کے چہرے کو سوٹ نہیں کیا ہے اس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں، ان کے چہرے پر شاید غلط جگہ پر غلط سرجری کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ان کو سوٹ نہیں کررہا ہے۔

ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ عام طور پر زیادہ تر سرجری کم سطح پر کی جاتی ہے، یعنی ایسا نہیں ہے کہ آپ کو ایک دم تبدیل کردیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سرجری کے بعد لوگ تبدیل ہوتے ہیں مگر 100 میں سے 10 لوگوں کا چہرہ تبدیل ہوتا ہے 100 میں سے 100 لوگوں کا تبدیل نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر شگن گپتا نے بتایا کہ آج کل آپ پہلے ہی دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کیسے لگنے والے ہیں، تو مستقبل میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ آپ غلط پروسیجر اپنانے والے ہو۔

خیال رہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے کچھ دنوں قبل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے انھیں پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔