عائزہ خان، دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی بڑی بیٹی نے رمضان کا پہلا روزہ رکھ لیا، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے بچوں اور اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی حورین نے الحمداللّٰہ رمضان المبارک میں پہلا روزہ رکھا ہے، تمام لوگ اس موقع پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

عائزہ نے افطاری کی ٹیبل پر سجے کھانوں اور اپنی بیٹی حورین کی متعدد تصاویر شیئر کیں، پہلے روزے کے موقع پر عائزہ اور دانش کی بیٹی اور بیٹے نے ہار پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانش تیمور کو بھی اپنے بچوں اور عائزہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی بچوں کے ہمراہ تصاویر کو صارفین پسند کررہے ہیں اور مختلف تبصرے کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/ayeza-khan-reacts-danis-taimoor-4-marriages-statement/