عائزہ خان کے نئے انداز کا سوشل میڈیا پر چرچا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں ہلکے سبز رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے خوبصورت لباس کے ساتھ چہرے پر دھوپ سے بچاؤ کے لیے عینک بھی لگا رکھی ہے جس کے باعث ان کی دلکشی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے فیملی کے ساتھ سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

عائزہ کے عقب میں ایک شاندار کوٹھی نمایاں ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ان دنوں بیرون ملک ہیں۔

انہوں نے یہ تصویر چند گھنٹے قبل شیئر کیں جسے اب تک ان کے لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 

واضح رہے کہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔