ایمن سلیم کی اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوہر کامران ملک کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کامران ملک کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اداکارہ کی یہ تصاویر ممکنہ طور پر شادی سے پہلے منگنی ہے ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکاری نے کیپشن میں ’انگوٹھی اور تاریخ لکھی ہے‘ لیکن اس سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہی اپنی شادی کی خبر مداحوں کو دی تھی، اداکارہ 22 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے جولائی 2021 میں شوبز سے دوری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ کچھ وقت تک تنہائی میں سوچنے کے بعد واپس انڈسٹری میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گی پھر انہوں نے ایک اور ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔