ایمن سلیم کی مہندی اور میوزیکل نائٹ کی ویڈیو وائرل

ایمن سلیم

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم کی مہندی اور میوزیکل نائٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے مہندی اور میوزیکل نائٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میوزیکل اور مہندی نائٹ۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ایمن سلیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

اداکارہ نے ولیمے میں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا ان کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ تھا جسے ایمن کے مداح نے بھی پسند کیا تھا اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور دو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔