معروف پاکستانی گلوکارہ اذان سمیع خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کے اختتام پر گانا دلدارا مون سون مکس ریلیز کردیا۔
گلوکار اذان سمیع خان نے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر گانے دلدارا مون سون مکس کی ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
دلدارا میں اذان سمیع خان نے آواز کا جادو جگایا ہے اس کا میوزک بھی انہوں نے ہی ترتیب دیا ہے جبکہ گانے کے بول ایس کے خلیش نے لکھے ہیں اور میوزک پروڈیوسر الیکس شہباز ہیں۔
اذان سمیع خان کا نے کہا کہ کچھ ان کہی کے مداحوں کے لیے مون سون کے سیزن میں یہ گانا میری طرف سے الوداعی تحفہ ہے۔
گلوکار نے ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے اس ڈرامے میں چھوٹا سا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔
کچھ ان کہی کی اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی گانے کے نئے ورژن کو پسند کیا۔
واضح رہے کہ کچھ ان کہی میں سجل علی اور بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، دیگر کاسٹ میں شہریار منور، میرا سیٹھی، ونیزا احمد، سید محمد احمد، قدسیہ علی، علینا عباس، عبداللہ عابد ملک، مونا شاہ، ایمان خان، مصدق ملک، بابر علی، عدنان صمد خان، اسرا غزل ودیگر شامل تھے۔
فیملی ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض تجربہ کار فلم اور ٹی وی ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی محمد احمد نے لکھی تھی اور اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب تھے۔