ن لیگ نے25 جولائی کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اوربیرون ملک احتجاجی تحریک چلانےکا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا آزادکشمیرالیکشن نتائج سے متعلق ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور نتائج کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق عمران خان نےآزادکشمیرالیکشن میں مداخلت کی اورنتائج کوکھلی مداخلت کی بنا پر مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک متاثرکی گئی ہے نتائج سے مسئلہ کشمیرکمزور اورپاکستان کےمؤقف کونقصان پہنچا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھلی دھاندلی کےخلاف پوری قوت سےتحریک چلائی جائے گی تحریک مرحلہ وارپاکستان ،تارکین وطن کشمیریوں تک پھیلائی جائے گی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی ناقص کارکردگی اور انتظامی کمزوری کی مذمت کی گئی، شواہد میڈیا کے سامنے لانے کیلئےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مقابلہ کرنےپرآزادکشمیرکےلوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ نے آزادکشمیرکےمسائل کےحل کیلئے اقدامات اٹھائے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،چپ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے آزادکشمیر کی قیادت کےساتھ ملکر لائحہ عمل طے کریں گے۔