اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی

اعظم خان

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں 18 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔

آئی ایل ٹی 20 میں اعظم خان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کی جانب سے دیا جانے والا 161 رنز کا ہدف اعظم خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت 16.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اعظم خان کی 20 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جارح مزاج بیٹر کی شاندار اننگ میں چار بلند و بالا چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

اعظم خان آئی ایل ٹی 20 میں تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ٹام کوہلر کیڈ مور نے بھی 2023 میں دبئی کیپٹلز کے خلاف 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے گلف جائنٹس کے خلاف 21 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے جبکہ جیک فریزر نے ایم آئی ایمریٹس کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔