کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن پریمیئر لیگ میں تباہی مچانے والے اعظم خان کو میچ کے دوران ایک لڑکی نے انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئرکی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں’۔
Kya kehte ho, Azam bhai? pic.twitter.com/JhufgzUaJd
— Barbados Royals (@BarbadosRoyals) October 1, 2022
یہ تصویر بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اور انہوں نے اردو زبان کا سہارا لیتے ہوئے اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ ‘کیا کہتے ہو اعظم بھائی
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان شامل نہیں ہیں جبکہ رضوان کے ساتھ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔