سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بھی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اپنی حکومت کی غلط قرار دے دیا۔
اعظم سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس ہماری حکومت کی غلطی تھی، قاضی فائز عیسیٰ سے کہتا ہوں کہ آپ کا بہت بڑا نام ہے، جن لوگوں کی جانب سے ریفرنس لایا گیا ہم نے فائل کیا وہ غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں، آپ آئین کے محافظ ہیں اس کی تکریم آپ کے ذمے ہے، آپ انصاف کی خاطر آئین کے تحفظ کے لیے آگے بڑھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں روز جیتا ہوں اور روز مرتا ہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔
چیئرمین سینیٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بدکردار شخص ہے، اس کا ایک ایک بال اعظم سواتی اور عمران خان کے احسانات تلے دبا ہے۔