شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ماضی میں مزاحیہ شو چھوڑ کر جانے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘، ’چیخ‘، اور ’بلا‘، میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ازیکا ڈینئل نے ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور مزاحیہ شو کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔
ازیکا ڈینئل نے کہا کہ کامیڈی شو میں اکثر جاتی رہتی ہوں لاہور میں ایک شو ہوتا ہے وہاں میں ہر سال جاتی ہوں لیکن ایک ہوتا ہے مذاق کرنا اور ایک ہوتا ہے مذاق اڑانا آپ کسی کے بولنے کا مذاق اڑاتے ہیں پھر اس کی آمد کا اور بعد میں اس کے گھر والوں تک پہنچ جاتے ہیں میں نہیں سمجھتی کہ اس طرح کا مذاق ہونا چاہیے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ اس مزاحیہ شو میں بھی ایسا ہی ہوا تھا اور میں روتے ہوئے شو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ وہ کلپ دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ میں یونہی تو شو چھوڑ کر نہیں گئی پروگرام میں آہستہ آہستہ ایسا کیا جارہا تھا میں بات کرتی ہوں آپ میرا مذاق اڑانے لگ جائیں، آپ میری آواز کا مذاق اڑا رہے ہیں یہ سب مجھے اچھا نہیں لگا۔‘
ازیکا ڈینئل نے کہا کہ ’پروگرام کے میزبان نے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا ارادہ ایسا نہیں تھا لیکن جن موصوف کے ساتھ یہ مسئلہ ہوا تھا وہ میرے پاس کبھی نہیں آئےـ‘
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ شو کے ڈائریکٹر کون تھے لیکن میزبان بہت شرمندہ تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں بہت برا محسوس کررہی تھی اسی لیے میں نے ٹوئٹ کی میرا دل بہت چھوٹا سا ہوگیا تھا بس میں ٹوئٹر پر کبھی کبھی اپنے دل کی بات لکھ دیتی ہوں۔