پاکستان کے سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود اہم سنگ میل عبور کر کے لیجنڈ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
اظہر علی نے یہ سنگ میل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کھیلے جا رہے پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف سوئی ناردرن کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔
Azhar Ali completes 50 first-class centuries, Afaq Afridi's six-fer demolishes WAPDA
Read more ⤵️ https://t.co/zxkjOlIzCB
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 4, 2024
38 سالہ اظہر علی اس سنچری کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری کے سنگ میل تک پہنچنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
اظہر علی کی اس کامیابی کا جشن کھیل ختم ہونے کے بعد گراؤنڈ میں بھی منایا گیا جس میں انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس ویڈیو کو پی سی بی نے اپنے ایکس آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔
Celebrating a remarkable feat @AzharAli_ completes 50 first-class centuries pic.twitter.com/Oy2xRYZjEY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2024
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں ظہیر عباس 108 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جب کہ جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Joins an elite club! @AzharAli_ becomes just the ninth Pakistan batter to amass 5️⃣0️⃣ first-class hundreds pic.twitter.com/C9QmwXpyvt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 4, 2024
اس فہرست میں مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں کے ساتھ بالترتیب چوتھے سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔