لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا اصلی انسٹاگرام اکاؤنٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ساتھیوں ، مداحوں اور رابطے میں رہنے والے لوگوں کو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا اور انہوں نے آئی ڈی بھی لکھی۔
اظہر علی نے لکھا کہ ’میرا آئی ڈی azharali79_ ہے مجھے انسٹاگرام پر بھی فالو کریں‘۔
Plz follow me on instagram azharali79_
— Azhar Ali (@AzharAli_) February 15, 2020
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے باؤلر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے ازراہ مذاق پوچھا کہ ’کیوں؟‘۔
Kyn😂😂😂😂
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 15, 2020
ایک اور ٹویٹ میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’میں مذاق کررہا تھا کیونکہ میں پہلے ہی آئی ڈی فالو کررہا ہوں‘۔
Joking m already following u bro😊😊😊
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 15, 2020
یاد رہے کہ معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، ٹویٹر ، فیس بک، انسٹاگرام کے علاوہ کئی شخصیات نے اسنیپ چیٹ پر بھی اپنے آئی ڈیز بنائے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اظہر علی کا بطور کمنٹیٹر ڈیبیو
واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ برس نومبر 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھوں گا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم ٹیم کی قیادت سونپی۔
اظہر علی کا کیریئر
سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس دوران 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے جس میں تین سنچریز اور 12 نصف سنچریاں ہیں۔