آج سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین بچوں کو دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

آج سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین بچوں کو دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (5 اگست 2025): وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج پھر سازش او رفساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو دھول چٹا چکے ہیں وہ سفارتی سطح پر تنہا ہے، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کسی فورم پر کشمیر کو نہیں بھولے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ رہا ہے کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم کے سامنے کارکن کا احتجاج

پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج کی کال پر انہوں نے کہا کہ افسوس پوری قوم استحصال کشمیر منا رہی ہے اور گروہ استحصال پاکستان منا رہا ہے، پاکستان اتنا مضبوط ہے جس نے چند گھنٹوں میں بڑے دشمن کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گروہ ریاست کو کمزور نہیں کر سکتا، آج پھر سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو شر اور فساد سے دور رکھیں۔