’میں نے قبول ہے کہنے سے پہلے لاکھوں بار سوچا تھا‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جویریہ سعود ’عذرا‘ کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’واصف اور فرحت کی شادی ہوگئی، شادی کے دن بھی عذرا اپنے دکھڑے لے کر بیٹھ گئی اور دوست سے شکایتیں کرنے لگیں۔‘

عذرا دوست سے کہتی ہیں کہ ’مجھے اس کا نکاح دیکھ کر اپنا نکاح یاد آگیا، قسم سے میں نے قبول ہے کہنے سے پہلے لاکھوں بار سوچا تھا، میں تو بھول ہی گئی تھی، سکتے میں آگئی تھی پھر میری دوست نے کہنی ماری تو میں نے قبول ہے کہا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’اگر قبول ہے نہ بولا ہوتا تو کتنے سکون سے ہوتی، اس جنجال پورے میں نہ پھنسی ہوتی۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’جمال تو اچھے ہیں لیکن ان کے آس پاس جو رشتے ہیں وہ بڑے عجیب ہیں، اگر جمال اپنے گھر میں اکیلے ہوتے، اماں ابا مر چکے ہوتے نہ کوئی بہن اور بھائی ہوتا تو میں اکیلے راج کرتی۔‘

بے بی باجی کی 29ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ عذرا اور فرحت کے درمیان جھگڑے شروع ہوچکے ہیں جس پر عذرا کہتی ہیں کہ ’اب پتا چلے گا بڑی بی کو اصل بہو تو اب نازل ہوئی ہے۔

کیا فرحت بھی دوسری عذرا ثابت ہوں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔