نیب راولپنڈی نے بی فار یو کیس میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد 17500 کو ادائیگیاں شروع کردی ہیں، متاثرین کو چیکس دیے گئے۔
بی فار یو فراڈ کیس سے متعلق نیب نے اعلامیہ میں بتایا کہ فراڈ متاثرین میں وصول شدہ رقوم کے چیک کی تقسیم کے حوالے سےتقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چیئرمین نیب نے بھی شرکت کی، اس اسکیم کے تحت عوام سے 7 فیصد ماہانہ منافع کے وعدے کے تحت اربوں روپے جمع کیے گئے۔
نیب راولپنڈی نے بتایا کہ 1 ملزم کے 56 بینک اکاونٹس، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو منجمد کیا گیا، قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں 7.3 ارب روپے کی ریکوری کا عمل شروع کیا گیا۔
ابتدائی مرحلے میں 3.7 ارب روپے کی رقم 17500 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے، باقی 60 فیصد رقم ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کے بعد 6 ماہ کے اندر ادا کی جائے گی۔
نیب نے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا کہ 10 ہزار متاثرین کو مکمل رقم ادا کی جا چکی ہے، ساڑھے 7 ہزار متاثرین کو رقم کا 40 فیصد ابھی دیا جا رہاہے۔