’مجھے گولی لگی تو بچ نہیں پاؤں گا مر جاؤں گا‘

بابا صدیقی

بھارتی نیشنلسٹ پارٹی کے سابق رہنما بابا صدیقی کے گولیاں لگنے کے بعد کہے گئے الفاظ سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاست دان بابا صدیقی کے گولیاں لگنے کے بعد کہے گئے آخری الفاظ سامنے آگئے جو انہوں نے پیر کی رات کھیرواڑی میں کہے تھے۔

بابا صدیقی نے کہا تھا کہ ’گولیاں مجھے لگیں، میں زندہ نہیں رہوں گا، میں مر جاؤں گا۔‘

واضح رہے کہ بابا صدیقی کو نشانہ بنانے والے شوٹرز نے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر آدھے گھنٹے سے زیادہ بابا صدیقی کا انتظار کیا اور دسہرہ کے موقع پر عقیدت مندوں سے مفت شربت پیتے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

’وائی‘ کیٹگری کی سیکورٹی کے حقدار وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں جان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اس سیکورٹی میں کل 11 افراد شامل ہوتے ہیں جن میں 1 سے 2 پولیس افسر ہوتے ہیں۔ اس میں دو پی ایس او بھی ہوتے ہیں، جو پرسنل گارڈ ہوتے ہیں۔

سوالات جنم لے رہے ہیں کہ این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے پاس وائی کیٹگری کی سیکورٹی ہونے کے باوجود انہیں اتنی آسانی سے کس طرح قتل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 12 اکتوبر کو باندرا میں اپنے بیٹے ذیشان کی آفس بلڈنگ کے باہر جب این سی پی لیڈر کھڑے تھے تو انھیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ’وائی‘ کیٹگری کے سیکورٹی والے رہنماء کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہے، ایسے میں سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، کیونکہ انہیں بھی قتل کی سنگین دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔