لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹی 20 میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کی جہاں ان سے اوپننگ جوڑی میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے، میری اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ہے اسے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے بعد پہلے ٹی 20 کے لیے فائنل الیون کا اعلان کردیں گے۔
Pakistan captain Babar Azam's press conference ahead of the T20I series against New Zealand #PAKvNZ | #CricketMubarak https://t.co/REYaiuYRf6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے لاہور میں شروع ہوگی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔