اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ایسا جال آیا ہے جسمیں سب پکڑے جائیں گے ناکوئی جدہ جا سکے اورنہ برطانیہ، پاناما میں نواز شریف کا سارا ٹبر چور نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرک کی بتی کے پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں، کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا ،درخواست گزاروں نے کہا تھا یہ صادق اور امین نہیں ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے آرٹیکل62کےتحت وزیراعظم نااہل ہیں، عمران خان نے پانامالیکس کیس کو لیڈ کیا، سب کہہ رہےہیں وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے، آج اس کا فائل کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہورہا ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں ثابت ہوجائے گا، میاں نوازاب شریف نہیں کہلاسکتے، درباریوں کو خوف ہے جلد گاڈ فادر ون اور ٹو پکڑا جائے گا، پھر کوئی پنچھی امریکا یا سعودی عرب نہیں اڑ سکے گا۔