پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز عدالتوں پر تنقید کررہی ہیں ان کی ضمانت منسوخ کرنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے حالیہ ٹوئٹ پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیان قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ وہ عدالتوں پر تنقید کر رہی ہیں۔ ان کی ضمانت منسوخ ہونی چاہیے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہیں شرم آنی چاہیے جب حق میں فیصلہ آئے تو مٹھائیاں لے کر نکلتے ہیں اور جب فیصلہ سمجھ میں آتا ہے تو مٹھائیاں مارنا شروع کردیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر تمام وکلا متفق ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا ہے۔ عدالت نے پہلے بھی کہا تھا اور آج پھر کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ قبول ہوگا۔ عدالت نے ایک مرتبہ پھر حمزہ شہباز کو عبوری وزیراعلیٰ بنا دیا ہے۔ عدالتی فیصلہ جب آجاتا ہے تو پھراس پر بات کی جا سکتی ہے۔ فیصلہ آنے سے قبل یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ ایسا کرنا ہوگا۔
بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کو جھوٹ بول کر باہر نکل گیا۔ وہ اپنے بھائی کی ضمانت پر دوائیاں لینے گیا تھا اور اب تک واپس نہیں آیا۔ شہباز شریف نے جو ضمانت دی اس پر بھی اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔