بابر اعظم اور شاہین شاہ جلد مدمقابل ہوں‌ گے!

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ٹیم کی قیادت کے حوالے سے تناؤ کی خبریں گردش کر رہی لیکن دونوں کرکٹرز جلد مدمقابل آنے والے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کے ساتھ اختلافات بالخصوص فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابر اعظم میں بات چیت بند ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور جلد ہی دونوں کرکٹرز مدمقابل آنے والے ہیں۔

تاہم یہ مقابلہ کھیل کے میدان میں کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ ٹورنامنٹ میں ہوگا کیونکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی دونوں مخالف ٹیموں کے کھلاڑی ہیں۔

مذکورہ ٹورنامنٹ جو 25 جولائی سے 6 اگست سے کھیلا جائے گا۔ اس میں چھ فرنچائز حصہ لے رہی ہیں۔ بابر اعظم وینکوور نائٹس کا حصہ ہیں تو شاہین شاہ آفریدی ٹورونٹو نیشنلز میں شامل ہیں۔

یہ دونوں ٹیمں 25 جولائی کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ وینکوور کو پاکستانی وائٹ بال کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد عامر اور محمد رضوان کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/continued-good-news-from-the-sports-fields-for-pakistan/