بابر اعظم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ’’0‘‘ کی ہزیمت کا سامنا

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے یہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں ان کا پہلا ڈک ہے۔

پاکستان کے نامور بلے باز بابر اعظم کی خراب فارم کا سلسلہ برقرار ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے شورف الاسلام کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار صفر کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کپتان نے اب تک 53 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن کی 95 اننگز میں وہ 8 بار رن کا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے ہیں تاہم پاکستان کی سر زمین پر ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ اس سے قبل سات بار وہ بیرون ملک بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

پنڈی ٹیسٹ میچ: دوسرے دن کا کھیل جاری

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔