بابراعظم نے آصف علی کو نیا ’لقب‘ دیدیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ وننگ باری کھیلنے والے آصف علی کو ‏فنشر قرار دے دیا۔

آصف علی نے صرف 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ وننگ اسٹروک ‏کھیل کر جیت دلوائی۔ انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتاری سے اسکور بھی اضافہ کیا۔

ان کی اننگز میں 3 شاندار چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ آصف علی کے ساؤتھی کو لگاتا 2 چھکے ‏میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمارے فنیشرآصف علی نے ‏لاجواب بلےبازی کی انہوں نے میچ فنش کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ جیت سےہمیشہ اعتماد ملتاہے آج کی کامیابی سے بھی کھلاڑیوں کو بھرپور ‏اعتماد ملا اور اس تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نےزبردست بولنگ کی ہمارےفیلڈرز نے شاندارفیلڈنگ کی اور شعیب ‏ملک نےآج اپنے تجربے کو منوایا۔