میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں جب کہ میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں ، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔
🗣️ ‘He is the world’s best.’ ⭐
Pakistan’s coaches and players explain what makes Babar Azam tick.#T20WorldCup #PAKvZIMhttps://t.co/JYgBzcwCFU
— ICC (@ICC) October 26, 2022
بابر اعظم نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ جب نام لیا جاتا ہے تو اس بات سے بہت اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔
اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین میں سے ایک ہے ان کی کپتانی میں کھیلنے سے بڑا اعتماد ملتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ وہ پاکستان کا ایک بہترین اور بہت محنتی چیمپئن ہے، وہ پریکٹس بھی بھر پور کرتا ہے، اپنی ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے ہمیشہ کچھ بہت بڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔