انگلینڈ کی سابق کرکٹر اور 2009 ویمنز ورلڈکپ کی فاتح ایشا گوہا نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نوجوان بیٹسمین ‘سپر کلاسی’ نظر آئے۔
ٹیسٹ سیریز پر ردعمل دیتے ہوئے ایشا گوہا نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی عمدہ بلے بازی اور اس سیریز میں بابراعظم کی کلاس، محمد رضوان کی کیپنگ گلووز اور بیٹ سے شاندار کارکردگی بھی پاکستان کے مثبت پہلو تھے۔
Babar Azam has passed 2000 Test runs 👏 #ENGvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/ZFClksEjKM pic.twitter.com/HXEuiANJG5
— ICC (@ICC) August 25, 2020
ایشا گوہا نے کہا کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہاں تک کہ پاکستان کی فتح یقینی تھی مگر کرس ووکس اور جوز بٹلر کی شاندار اننگز نے اس میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
Babar Azam is now the only player to be in top 5 rankings across all formats❤🔥 pic.twitter.com/iylEsQn1pi
— uمar Shaiخ (@Umarshaikh666) August 25, 2020
انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں بارش اور خراب موسم کے باوجود پاکستان کے باؤلرز نے متاثرکن کھیل پیش کیا، تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس، نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورلیگ اسپنر یاسر شاہ نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔