قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی تیاری کر لی۔
جیسے شکار کرنے کے لیے چھری تیز کی جاتی ہے ایسے بابر اعظم نے جنوبی افریقا کو شکار کرنے کے لیے بیٹ تیز کرلیے۔
بابراعظم نے بیٹ تیزکرلیے بابر نے ہیمرسے بلے کی اسٹروک کی جانچ کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی تیاریوں کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بیٹ کی جانچ کررہے ہیں۔
Babar Azam preparing for the #SAvPAK ODI series. Yes we are all waiting to see him bat 🙌#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | @babarazam258 pic.twitter.com/5DSdFJxWpA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 29, 2021
پاکستان کی جنوبی افریقہ پر جیت کے لیے بابر اعظم کے بلے سے رن کا سیلاب بہنا ضروری ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دو اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب دورہ جنوبی افریقا پر موجود قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آچکے ہیں گرین شرٹس نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
کھلاڑی جنوبی افریقی بورڈ کے تحت کام کرنے والے میڈیکل پینل کی ہدایات پر پوری طرح عمل درآمد کرتے ہوئے سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں پریکٹس کر رہے ہیں، پریکٹس سیشن میں مہمان کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلیے فٹنس ڈرلز کا بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔