کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر مشورہ دینا آسان ہوتا ہے مشورہ دینا ہے تو میسج کردیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آج کے پریس کانفرنس میں ان کی کپتانی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں میری اور ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ سے سوال اٹھایا جارہا ہے، تین سال سے کپتانی کر رہاہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
فخر زمان 20 سے 30 اوورز کھیل گئے تو نتیجہ ہمارے حق میں ہوگا: بابراعظم
بابر اعظم نے کہا کہ کسی نے مجھے مشوری دینا ہے تو سب کے پاس میرا نمبر ہے، ٹی وی پر مشورہ دینا آسان ہوتا ہے مشورہ دینا ہے تو میسج کردیں، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے۔
بابر کا کہنا تھا کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے، میرا کام کھیل پر توجہ دینا ہے، ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، بہترین کامبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں اپنے لیے نہیں ٹیم کیلئے پرفارم کروں۔