قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر ردعمل آگیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی، 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ 14 اکتوبر کو پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔
تاہم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، ڈریسنگ روم میں ہونے والی بات غلط رنگ دے کر پیش کی گئی۔
🎥 Highlights of @babarazam258's ICC World Cup 2023 pre-departure press conference 🔽
Full video ➡️ https://t.co/HgSEOwInBT#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/mrBhsxZnOM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
کپتان نے کہا کہ ‘عزت تو سب ہی کرتے ہیں،جب کوئی میچ قریب جاکر ہاریں تو تھوڑی بہت میٹنگ میں چیزیں چلتی ہیں، اسے یہ پہلو دینا کہ لڑائی ہوگئی ، یہ غلط ہے’۔
انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی فیملی کی طرح ہیں اور ایک دوسرے سے فیملی کی طرح پیار کرتے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، جلد اچھی خبر دیں گے۔