قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف میچ میں شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
کپتان بابر اعظم 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔
افتخار احمد اور شاداب خان نے 40، 40 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سعودشکیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نوجوان افغان اسپنر نوراحمد نے3وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تاہم میچ کے دوران بابر اعظم کے شو لیس کھل گئے جس کے بعد محمدد نبی آگے بڑھے تو بابر فوری پیچھے ہٹ گئے اور انہیں شولیس نہیں باندھنے دیے۔
محمد نبی نے دوبارہ کوشش کی تو بابر اعظم نے انہیں اپنے جوتوں پر ہاتھ نہ لگانے دیا۔
Remember:
Talent is God given. .
Fame is man-given. . Conceit is self-given. .May Allah bless Babar Azam with health, success, happiness, patience and strength.#BabarAzam #PAKvAFG #AFGvPAK pic.twitter.com/mNuvDjpj5O
— Zubair Shakeel Wani (@ZubiTalks) October 23, 2023
بابر اعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بابر اعظم کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔