پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے امریکا میں مختصر قیام کے بعد لاہور پہنچ کر دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بابر نے جمعہ کو ایک مقامی کرکٹ انسٹی ٹیوٹ میں بیٹنگ پریکٹس شروع کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹنگ کی مشقیں کیں۔
ذرائع کے مطابق وہ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مقامی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بابر نے تین میچوں میں صرف 56 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 47 رنز تھا۔
بابر اعظم کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی اے سے بی کیٹگری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے 30 کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا، اس سال کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری میں شامل نہیں ہے۔
پچھلے ایڈیشنز کے برعکس دس کھلاڑیوں کو بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔
کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا پول بھی 27 سے بڑھا کر 30 کر دیا گیا ہے، 12 نئے نام کمانے والے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، اور شاداب خان کو حالیہ شاندار کارکردگی کی وجہ سے کیٹیگری سی سے بی میں ترقی دی گئی ہے۔