ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یقین تھا ہم سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے ڈو اور ڈائی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے زیر کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب میں قومی کپتان بابر اعظم ٹیم کی اس فتح پر انتہائی مسرور نظر آئے۔
بابر اعظم نے کہا کہ یقین تھا کہ ہم سیمی فائنل میں جا سکتے ہیں، اس میچ کو بہت انجوائے کیا اور اب اگلے میچ پر نظریں ہیں۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ آج کی وکٹ تھوڑی مشکل تھی، رضوان اور مین نے کنڈیشن کے مطابق کھیلا، اس جیت کے بعد اب ٹیم سیمی فائنل مقابلے کے لیے پرجوش ہے۔