جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے آج جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا۔

میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ افسوس ہے کہ میچ جیت نہ سکے، بالرز نے آج زبردست مقابلہ کیا، افسوس ہے کہ قریب پہنچنے کے باوجود میچ نہ جیت سکے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تین میچز میں بہتر کھیل کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ٹیم پر پریشر تھا، ٹیم نے پلان کے تحت اپنے کھیل کو جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ تبریز شمسی نے کنڈیشن کے حساب سے بہترین بولنگ کی، خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہیں۔