نوجوان پلیئرز کی بیٹنگ پوزیشنز پر بابراعظم نے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ صائم ایوب جیسے نوجوان پلیئرز کسی بھی نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میں اور رضوان اوپننگ کریں گے اور اہم بات یہ ہے کہ محمد حارث اور شان مسعود کو ایک پلاننگ کے تحت مڈل آرڈرز میں کھلایا، صائم ایوب سمیت دیگر نوجوان پلیئرز کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہیں اور اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پلیئرز کسی ایک نمبر کا نہیں سوچتے بلکہ ہر نمبر پر پرفارم کرنا چاہتے ہیں یہ پلس پوائنٹ ہے کہ وہ کہتے ہیں ہمیں پلان بتائیں ہم اس کے مطابق کھیلنے کو تیار ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے، میری اور رضوان کی اوپننگ جوڑی ہے اسے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے بعد پہلے ٹی 20 کے لیے فائنل الیون کا اعلان کردیں گے۔