بابر اعظم کا بلند و بالا چھکا، گیند تماشائی کے سر پر جالگی، ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے چھکے پر گیند ایک تماشائی کے سر پر جا لگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے،  بابر اعظم نے جب چھکا مارا تو گیند باؤنڈری لائن کے پار اسٹینڈ میں ایک تماشائی کے سر پر لگی جس کے بعد وہ زمین پر گرگیا۔

 اس واقعہ پر بابر اعظم نے بھی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً سر پر رکھ لیا، بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا 69 میٹر کا تھا۔

دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔