ٹیسٹ کپتان بننے پر بابر اعظم کا ردعمل

cricketer

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان بننے پر وہ بہت فخراور خوشی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ اب ان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوگیا ہے کہ جنہوں نے کھیل کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ یہ اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہیں اور اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ بھی ہوگا ، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اپنا کام اور بہتر انداز سے کرسکیں گے کیونکہ انہیں اس سفر میں تجربہ کارافراد کا ساتھ نصیب ہوگا۔

بابراعظم نے کہا کہ گزشتہ سیزن مشکل تھا اور جس طرح اس سیزن میں اظہر علی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی وہ اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یقین ہے کہ وہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

https://urdu.arynews.tv/babar-azam-appointed-captain-of-national-test-cricket-team/

کپتان کی تبدیلی پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے اوروہ ایک اسپیشلسٹ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں، اظہر علی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اورانہیں یقین ہے کہ ان کے تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ کم عمر ی میں ہی بابراعظم میں موجود مستقبل کے کپتان کی نشاندہی کر لی گئی تھی ، ان کی ڈویلپمنٹ کے لیے انہیں گزشتہ برس وائٹ بال کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور تسلسل کے ساتھ ان کی پرفارمنس اور قیادت کی صلاحیتوں کے بنیاد پر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کپتان کے اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئیے تیار ہیں۔