اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں رخشی نے شادی سے پہلے نصیر کو فلیٹ اپنے نام کرنے کا کہہ دیا۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’نصیر رخشی سے کہتے ہیں کہ ’تمہیں اب بھی شک ہے کہ میں تم سے شادی نہیں کروں گا، وہ کہتی ہیں کہ ’شک تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن سب کچھ اچانک سے ختم ہوگیا۔‘
نصیر کہتے ہیں کہ ’ان باتوں کو بھول جاؤ۔‘ رخشی کہتی ہیں کہ ’مجھ سے محبت کرتے ہو۔‘ اس پر نصیر کہتے ہیں کہ ’اب میں کیا کروں کہ تمہیں یقین آجائے۔‘
رخشی بڑی چالاکی سے اپنے سر کی قسم لے کر کہتی ہیں کہ ’اپنا فلیٹ میرے نام کردو۔‘ نصیر کہتے ہیں کہ ’ایسا کیوں چاہ رہی ہو۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’تاکہ تم اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹو۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’جو کچھ تمہارا ہے وہ تمہارا اور تمہاری بیوی بچے کا ہے اس میں نہ تو میں دعویدار ہوں اور نہ ہی حقدار، ویسے بھی مما چاہتی ہیں کہ شادی سے پہلے کوئی سیکیورٹی ہو ورنہ ہماری شادی نہیں ہوسکتی۔‘
نصیر کہتے ہیں کہ ’اگر مجھے تمہیں چھوڑنا ہی ہوتا تو میں تم سے شادی کروں گا ہی کیوں۔‘
رخشتی کہتی ہیں ’مما کو مطمئن کرنے کے لیے تم یہ فلیٹ میرے نام کردو تاکہ شادی سکون سے ہوجائے اس کے بعد میں یہ فلیٹ تمہارے نام کردوں گی۔‘
کیا نصیر رخشی سے دوسری شادی کرکے اہلیہ اسما کو دھوکا دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بے بی باجی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔