اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں فرحت نے عذرا کی چوری پکڑ لی۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا کے گھر سب دعوت پر آتے ہیں اور اس دوران فرحت عذرا کی چوری پکڑ لیتی ہیں۔
فرحت، عذرا کی بیٹی امبر سے کہتی ہیں کہ ’کیسی ہو بہت پیاری لگ رہی ہو، اسی دوران ان کی نظر امبر کی انگوٹھی پر پڑتی ہے جو عذرا سے کچن سے چرائی تھی۔‘
فرحت کہتی ہیں کہ ’یہ انگوٹھی تمہارے پاس کہاں سے آئی، یہ سن کر عذرا ہکا بکا رہ جاتی ہیں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’یہ تو میری انگوٹھی ہے، واصف دیکھیں یہ تو وہی انگوٹھی ہے جو آپ نے مجھے منہ دکھائی پر دی تھی۔‘
امبر کہتی ہیں کہ ’یہ آپ کی انگوٹھی نہیں ہے یہ تو میں نے امی (عذرا) کے جیولری باکس میں سے لی تھی۔‘
فرحت کہتی ہیں ’مجھے تو پورا یقین تھا کہ آپ نے ہی انگوٹھی چوری کی ہے لیکن نہ واصف نے میری بات کا یقین کیا نہ اسما بھابھی نے یقین کیا۔‘
عذرا یہ سن کر کہتی ہیں کہ ’بہت کرلی تم نے اپنی بکواس، ایسی انگوٹھی بازار میں ملتی ہیں ادھر دو یہ انگوٹھی۔‘ فرحت کہتی ہیں کہ انگوٹھی واپس نہیں دوں گی بلکہ آپ کے نام کی ایف آئی آر کٹواؤں گی۔‘
عذرا فرحت کو باتیں سنانے کے بعد واصف اور رامین کی دوستی کا قصہ چھیڑ دیتی ہیں جسے سن کر فرحت حیران رہ جاتی ہیں۔‘
کیا واصف رامین سے متعلق فرحت کو سچائی بتائیں گے؟ کیا فرحت، واصف کی بات کا یقین کرلیں گی؟ یہ جاننے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط دیکھیں۔