اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ جلد نشر کیا جائے گا۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں جویریہ سعود (عذرا) کی پھوپھو کا کردار متعارف کروایا گیا ہے جسے سینئر اداکارہ اسما عباس نبھائیں گی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کیا آپ عذرا کی پھوپھو کا کردار دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ عذرا کی پھوپھو ان سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں گی۔
واضح رہے کہ بے بی باجی گزشتہ سال نشر ہوا تھا جس میں جویریہ سعود، سعود قاسمی، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
ثمینہ احمد کے ذریعے بے بی باجی اور ان کے بچوں کو درپیش مسائل کو ٹیلی ویژن کے ناظرین نے بے حد سراہا تھا اور اس ڈرامے نے ہر قسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے، بے بی باجی اختتام ہونے کے بعد ناظرین نے سیزن 2 کا مطالبہ کیا تھا۔
ناظرین حیران تھے کہ اس ڈرامے کے اختتام کے بعد ان جوڑوں نے اپنی کیسی زندگی گزاری ہوگی اور ایسا لگتا ہے کہ سیزن 2 سے ناظرین کو بہت سے سوالات کے جوابات دوبارہ مل جائیں گے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے جاری کردہ ٹیزرز میں اداکار کہتے ہیں کہ ہم پھر سے آرہے ہیں کیوں کہ ہماری کہانی ابھی باقی ہے۔