اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عذرا نے بے بی باجی کا خواب دیکھ لیا۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ کی کاسٹ میں حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جویریہ سعود (عذرا)، سعود قاسمی (جمال)، طوبیٰ انور، جنید جمشید نیازی، فضل حسین شامل ہیں جبکہ افضل خان المعروف جان ریمبو، مدیحہ افتخار، رمہا احمد، اسما عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
بے بی باجی کی بہوئیں کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ثاقب علی رانا نے لکھی ہے۔
ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
تاہم پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’عذرا، بے بی باجی کا خواب دیکھ لیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’امی آپ آگئیں۔‘ بے بی باجی بتاتی ہیں کہ ’نہیں عذرا میں نہیں آئی تم میرے پاس آئی ہو۔‘
یہ سن کر عذرا حیران رہ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’امی یہ کون سی جگہ ہے۔‘ وہ بتاتی ہیں کہ ’یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کوئی واپس نہیں جاتا۔‘
عذرا ڈر جاتی ہیں کہ اور کہتی ہیں کہ ’یہ کیسے ہوسکتا ہے میں یہاں کیسے آسکتی ہوں، ابھی میری عمر ہی کیا ہے، میرے بچے بہت چھوٹے ہیں مجھے ان کی خوشیاں دیکھنی ہیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’امی آپ کی عمر تھی تو آپ آگئیں میری جب عمر آئے گی تو میں بھی آجاؤں گی، ابھی میں آپ کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ مجھے آپ چھوڑ دیں۔
اسی دوران عذرا کی آنکھ کھل جاتی ہے اور وہ ہڑ بڑا کر اٹھ کر کہتی ہیں کہ ’بچ گئی۔‘