’میری رخشی ایسی نہیں ہے‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں رخشی نے نصیر کو دھوکا دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ نصیر کی رخشی سے دوسری شادی کا پتا چلنے پر اہلیہ اسما ان سے خلع لے رہی ہیں اور نصیر رخشی سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

نصیر کو رخشی دھوکا دے کر بھاگ گئی اور ان سے زیور اور فلیٹ بھی اپنے نام کروالیا۔

نصیر رخشی سے نکاح کرنے کے لیے مولوی کو لے کر ان کے گھر پہنچتے ہیں تو گھر میں تالا لگا ہوتا ہے اور رخشی کا فون بھی بند آرہا ہوتا ہے۔

وہ اسٹیٹ ایجنسی کے مالک پرویز کے پاس پہنچتے ہیں اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ رخشی اور اس کی ماں کا تو کام ہی یہی ہے کہ لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

نصیر کو وہ بتاتے ہیں کہ رخشی کی پہلی بھی شادی ہوچکی ہے اور شوہر بھی اس کو ڈھونڈ رہا ہے۔

بے بی باجی کی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ میں دکھایا گیا ہے کہ نصیر اہلیہ سما سے کہہ رہے ہیں کہ خلع کا کیس واپس لے لو.

کیا اسما نصیر کو معاف کردیں گی؟ کیا وہ شوہر سے خلع لے لیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔